Frequently Asked Questions
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: اذان دے کر جماعت کی طرف بلانے والا خود اس مسجد سے نکلے یہ مناسب معلوم نہیں ہوتا ہے، اس لیے اذان سے قبل امام صاحب کو دوسری مسجد کی طرف سے روانہ ہوجانا چاہئے؛ البتہ چوں کہ آپ کے ذمہ دوسری مسجد میں جماعت کی ذمہ داری ہے اس لیے نکلنے کی گنجائش ہوگی۔ اور آپ پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔
’’وکرہ) تحریماً للنہي (خروج من لم یصل من مسجد أذن فیہ) جری علی الغالب، والمراد دخول الوقت أذن فیہ أو لا (إلا لمن ینتظم بہ أمر جماعۃ أخری) أو کان الخروج لمسجد حیہ ولم یصلوا فیہ، أولأستاذہ لدرسہ، أو لسماع الوعظ أو لحاجۃ ومن عزمہ أن یعود، نہر (و) إلا (لمن صلی الظہر والعشاء) وحدہ (مرۃ (فلایکرہ خروجہ بل ترکہ للجماعۃ (إلا عند) الشروع في (الاقامۃ) فیکرہ لمخالفتہ الجماعۃ بلا عذر، بل یقتدی متنفلا لما مر(و) إلا (لمن صلی الفجر والعصر والمغرب مرۃ) فیخرج مطلقا (وإن أقیمت) لکراہۃ النفل بعد الاولیین، وفي المغرب أحد المحظورین البتیراء، أو مخالفۃ الإمام بالاتمام‘‘(۱)
’’ومنہا) أن من أذن فہو الذي یقیم، وإن أقام غیرہ: فإن کان یتأذی بذلک یکرہ: لأن اکتساب أذی المسلم مکروہ، وإن کان لا یتأذی بہ لا یکرہ‘‘(۲)
’’یکرہ لہ أن یؤذن في مسجدین (الدر (قال الشامی: قولہ: في مسجدین) لأنہ إذا صلی في المسجد الأول یکون متنفلا بالأذان في المسجد الثاني والتنفل بالأذان غیر مشروع؛ ولأن الأذان للمکتوبۃ وہو في المسجد الثاني یصلی النافلۃ، فلا ینبغي أن یدعو الناس إلی المکتوبۃ وہو لا یساعدہم فیہا۔ اہـ‘‘(۱)
(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ، باب إدراک الفریضۃ: مطلب: في کراہۃ الخروج من المسجد بعد الأذان، ج۲، ص: ۵۰۷، ۵۰۸۔
(۲) العینی، البنایۃ، ’’کتاب الصلوۃ، باب إدراک الفریضۃ‘‘: ج۲، ص: ۹۷۔
(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الأذان، مطلب في کراہۃ تکرار الجماعۃ في المساجد‘‘: ج۲، ص: ۷۱۔
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص241
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق: فجر اور ظہر میں سورۂ حجرات سے سورۂ بروج کے ختم تک عصر اور عشاء میں سورۂ طارق سے سورۂ ’’لم یکن تک‘‘، اور مغرب میں سورۂ ’’زلزال‘‘ سے سورۂ ناس تک کی سورتیں اکثر وبیشتر پڑھنا مسنون ہے۔(۱) ان کے علاوہ بھی درست ہے سجدہ تلاوت والی سورتوں کو بالکل نہ پڑھنا انہیں چھوڑے رکھنا درست نہیں، کبھی کبھی وہ سورتیں بھی پڑھنی چاہئیں سجدوں والی سورتیں پڑھی جائیں تو سجدہ تلاوت پر پہلے مطلع کرنا ضروری نہیں تاہم امام کو ایسی صورت اختیار کر لینی چاہئے کہ مقتدی حضرات کو مغالطہ نہ ہو جو لوگ نماز سے باہر ہوں اور امام سے آیت سجدہ سن لیں ان پر بھی سجدہ تلاوت واجب ہے نماز میں شریک ہوکر سجدہ تلاوت میں شرکت ہوگئی تو بہتر ہے، ورنہ بعد میں علاحدہ سجدہ کریں۔(۲)
(۱) (قولہ إلا بالمسنون) وہو القراء ۃ من طوال المفصل في الفجر والظہر، وأوساطہ في العصر والعشاء، وقصارہ في المغرب۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب قراء ۃ البسملۃ بین الفاتحۃ والسورۃ حسن‘‘:ج ۲، ص: ۱۹۴؛وأحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في سننہا‘‘: ج۱، ص: ۹۸)
(۲) وإذا تلا الإمام آیۃ السجدۃ سجدہا وسجد المأموم معہ سواء سمعہا منہ أم لا، وسواء کان في صلاۃ الجہر أو المخافتۃ إلا أنہ یستحب أن لا یقرأہا في صلاۃ المخافتۃ، ولو سمعہا من الإمام أجنبي لیس معہم في الصلاۃ ولم یدخل معہم في الصلاۃ لزمہ السجود، کذا في الجوہرۃ النیرۃ، وہو الصحیح، کذا في الہدایۃ، سمع من إمام فدخل معہ قبل أن یسجد سجد معہ، وإن دخل في صلاۃ الإمام بعدما سجدہا الإمام لایسجدہا، وہذا إذا أدرکہ في آخر تلک الرکعۃ، أما لو أدرکہ في الرکعۃ الأخری یسجدہا بعد الفراغ، کذا في الکافي، وہکذا في النہایۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلوۃ، الباب الثالث عشر في سجود التلاوۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۹۳)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص383
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: (۱) حرمین شریفین میں حنفی حضرات کے لیے حنبلی طریقہ کے مطابق جماعت کے ساتھ وتر کی نماز درست ہے، یہ مسئلہ اجتہادی ہے اور بعض ائمہ احناف نے اس کی اجازت دی ہے؛ اس لیے حرمین میں اس پر عمل کرنے کی گنجائش ہے۔
’’لو اقتدی حنفي بشافعي في الوتر وسلم ذلک الشافعي الإمام علی الشفع الأول علی وفق مذہبہ، ثم أتم الوتر، صح وتر الحنفي عند أبي بکر الرازي و ابن وہبان‘‘(۱)
حضرت علامہ انور شاہ کشمیری نے حضرت شیخ الہند کی یہی رائے نقل کی ہے کہ ان کے پیچھے اقتداء کرنا جائز ہے۔
’’و لا عبرۃ بحال المقتدي وإلیہ ذہب الجصاص وھو الذي اختارہ لتوارث السلف اقتداء أحدہم بالأخر بلا نکیر مع کونہ مختلفین في الفروع، وکان مولانا شیخ الہند محمود الحسن، أیضاً: یذہب إلی مذہب الجصاص‘‘(۲)
(۲)حرمین میں جو قیام اللیل کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی جاتی ہے حنفی شخص کے لیے اس میں شامل ہونا درست ہے؛ اس لیے کہ جو ائمہ امامت کرتے ہیں ان کے مذہب میں وہ نماز مشروع ہے مکروہ نہیں۔ ’’أما النوافل فمنہا ما تسن فیہ الجماعۃ وذلک کصلاۃ الاستسقاء والتراویح والعیدین ومنہا ما تباح فیہ الجماعۃ، کصلاۃ التہجد ورواتب الصلوات المفروضۃ‘‘(۱)
(۳) نفل یا تہجد کی نماز رمضان میں یا غیر رمضان میں جماعت کے ساتھ مکروہ ہے؛ اس لیے کہ احناف کے یہاں نفل کی جماعت نہیں ہے ہاں اگر بغیر تداعی کے جماعت ہو اس طور پر کہ دو تین لوگ شریک ہو جائیں، تو درست ہے اور تداعی کے ساتھ نفل کی جماعت مکروہ ہے اور چار یا چار سے زائد افرا د کا ہونا یہ تداعی ہے۔
’’ولا یصلي الوتر و لا التطوع بجماعۃ خارج رمضان، أي یکر ہ ذلک علی سبیل التداعي، بأن یقتدي أربعۃ بواحد۔ و في الشامیۃ: و أما إقتداء واحد بواحد أو اثنین بواحد فلا یکرہ، و ثلاثۃ بواحد فیہ خلاف‘‘(۲)
(۱) البنوري، معارف السنن:’’أبواب الوتر، تفصیل المذاہب في عدد رکعات الوتر‘‘ ج ۴، ص: ۱۷۰، کراچی۔)
(۲) الکشمیري، فیض الباري: ج ۱، ص: ۳۵۲۔)
(۱) الجزیري، الفقہ علی المذاہب الأربعۃ، ’’باب ھل تصح امامۃ الصبي‘‘: ج ۱، ص: ۳۷۱۔
(۲) الحصکفي، الدرالمختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الوتر، و النوافل، مطلب في کراہۃ الاقتداء في النفل علی سبیل التداعي الخ‘‘: ج ۲، ص: ۵۰۰۔
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص316
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق: تہجد کا وقت صبح صادق سے پہلے پہلے رہتا ہے۔
’’وأید بما في معجم الطبراني من حدیث الحجاج بن عمرو رضي اللّٰہ عنہ قال: بحسب أحدکم إذا قام من اللیل یصلي حتی یصبح أنہ قد تہجد، إنما التہجد المرء یصلي الصلاۃ بعد رقدۃ‘‘(۱)
(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل، مطلب في صلاۃ اللیل‘‘: ج ۲، ص: ۴۶۷، زکریا دیوبند۔)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص424
تجارت و ملازمت
Ref. No. 37/1087
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:مکمل پردہ کے ساتھ جس میں مردوں کے ساتھ اختلاط نہ ہو، راستہ بھی مامون ہو نیز مسافت شرعی سے کم ہو تو اس طرح کی نوکری و تجارت کی گنجائش ہوسکتی ہے۔ تاہم عورتوں کا اس فتنہ کے دور میں گھر سے باہر نکلنا بہت سارے مفاسد کا پیش خیمہ ہے۔ اور ایسے حالات میں حدیث میں عورتوں کو اپنے گھروں میں ہی رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Islamic Creed (Aqaaid)
Ref. No. 40/865
In the name of Allah the most Gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows:
Doing Musafaha with Ghair-Mahram women is totally unacceptable in Islam.
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
نماز / جمعہ و عیدین
Ref. No. 993/41-156
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ غیر فرض جو بھی نماز ہے وہ شروع کرنے کے بعد اگر فاسد ہوجائے تو اس کی قضاء لازم ہوتی ہے۔
ولزم نفل شرع فیہ بتکبیرۃ الاحرام او بقیام الثالثۃ شروعا صحیحا (درمختار مع رد المحتار) ای لزم المضی فیہ حتی اذا افسدہ لزم قضاءہ (رد المحتار، باب الوتر والنوافل)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
Ref. No. 1099/42-290
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ زکوۃ کی رقم سے کوئی سامان خرید کر مالک بنانے سے بھی تملیک کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے۔ البتہ اس طرح خرچ کرنا کہ نہ تو رقم کی تملیک ہو اور نہ سامان کی ، تو یہ صورت درست نہیں ہے۔ بچیوں کی شادی میں جو کچھ بچی کی ملکیت میں دیاجائے وہ درست ہے، مگر زکوۃ کی رقم سے باراتیوں کو کھانا کھلانا وغیرہ امور جس میں بالکل بھی تملیک نہیں ہوتی ہے، درست نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
قرآن کریم اور تفسیر
Ref. No. 1424/42-927
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس طرح سوچنا غلط نہیں ہے، سمعنا منادیا للایمان کی تفسیر میں بعض مفسرین نے منادی آپﷺ کو قراردیا ہے اور بعض مفسرین نے قرآن کو منادی قراردیاہے ۔ اس طرح علماء وداعیان کو بھی منادی قراردیاجاسکتاہے۔ اور یہ تفسیر تو ماثور ہے اس کو تفسیر بالرائے نہیں کہاجائے گا۔
رَبَّنا إِنَّنا سَمِعْنا مُنادِياً يُنادِي لِلْإِيمانِ قال ابن عباس وأكثر المفسرين المنادي هو محمد صلّى الله عليه وسلّم ويدل على صحة هذا قوله تعالى: ادْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وقوله: وَداعِياً إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وقال محمد بن كعب القرظي المنادي هو القرآن قال إذ ليس كل أحد لقي النبي صلّى الله عليه وسلّم ووجه هذا لقول أن كل أحد يسمع القرآن ويفهمه فإذا وفقه الله تعالى للإيمان به فقد فاز به. وذلك لأن القرآن مشتمل على الرشد والهدى وأنواع الدلائل الدالة على الوحدانية فصار كالداعي إليها (تفسیر الخازن، سورۃ آل عمران 1/333)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نماز / جمعہ و عیدین
Ref. No. 2033/44-2008
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ عبارت کا مطلب بالکل درست ہے، مگر چونکہ قرآن میں نہیں ہے، اس لئے احتیاطا نماز کے فساد کا حکم ہوگا۔ اس لئے نماز لوٹائی جائے گی۔
"ومنها: ذکر کلمة مکان کلمة علی وجه البدل إن کانت الکلمة التي قرأها مکان کلمة یقرب معناها وهي في القرآن لاتفسد صلاته، نحو إن قرأ مکان العلیم الحکیم …، وإن کان في القرآن، ولکن لاتتقاربان في المعنی نحو إن قرأ: "وعداً علینا إنا کنا غافلین" مکان {فاعلین} ونحوه مما لو اعتقده یکفر تفسد عند عامة مشایخنا،وهو الصحیح من مذهب أبي یوسف رحمه الله تعالی، هکذا في الخلاصة". (الفتاوی الهندیة، ۱: ۸۰،، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر)
کما حققہ ابن عابدین فی رد المحتار، باب صفة الصلاة ، قال:ان الإمام رجع إلی قولہما فی اشتراط القراء ة بالعربیة. لأن المأمور بہ قراء ة القرآن، وہو اسم للمنزل باللفظ العربی المنظوم ہذا النظم الخاص، المکتوب فی المصاحف، المنقول إلینا نقلا متواترا.
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند