Frequently Asked Questions
متفرقات
Ref. No. 41/1047
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہمیں اس کی صحت و سقم کا علم نہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نماز / جمعہ و عیدین
Ref. No. 888/41-20B
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ احناف کے نزدیک نابالغ کی امامت تراویح اور غیرتراویح میں درست نہیں ہے۔
ولایجوز للرجال ان یقتدوا بامراۃ او صبی۔ وفی التراویح والسنن المطلقۃ جوزہ مشائخ بلخ ولم یجوزہ مشائخنا والمختار انہ لایجوز فی الصلوات کلھا (الھدایہ) لان نفل الصبی دون نفل البالغ۔ فان لم یوجد فیھما شیئ فحتی یتم بکل منھما خمس عشر سنۃ بہ یفتی (در مختار مع الشامی)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نماز / جمعہ و عیدین
Ref. No. 1628/43-1187
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دیگرنمازیوں کو دشواری ہو اس قدرتاخیر جائز نہیں ہے۔ معمولی تاخیر کرنے میں حرج نہیں ہے۔
وفي أذان التتارخانية قال: وفي المنتقى أن تأخير المؤذن وتطويل القراءة لإدراك بعض الناس حرام، هذا إذا مال لأهل الدنيا تطويلا وتأخيرا يشق على الناس. فالحاصل أن التأخير القليل لإعانة أهل الخير غير مكروه. (شامی، فروع قرا بالفارسیۃ 1/495)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
اسلامی عقائد
Ref. No. 1712/43-1440
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ شرعی احکام دوسروں سے فساد کو روکنے کے ساتھ ساتھ انسان کے اندرونی فساد کو روکنے کے لئے بھی ہیں۔ موسیقی گوکہ وقتی طور پر سکون دیتی ہے مگر انسان کی باطنی خرابیوں کا باعث ہے۔حدیث میں آیاہے کہ اس سے دل کا نفاق پیدا ہوتاہے۔ آپ اس موضوع سے متعلق کتابوں کا مطالعہ کریں، جیسے "احکام اسلام عقل کی نظر میں" اور "اشرف الجواب" از حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی ؒ۔"حجۃ اللہ البالغہ"، "احیاء العلوم"، "الموافقات "لابراہیم بن موسی الشاطبی ۔ اسرار الشریعہ من اعلام الموقعین لابن القیم، وغیرہ
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
مساجد و مدارس
Ref. No. 1821/43-1587
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر وہ لکڑیاں مسجد میں استعمال کے قابل ہیں ، تو اخلاص نیت کے ساتھ ان کو دیا جاسکتاہے۔ اللہ کے راستہ میں پرانا اور نیا نہیں دیکھاجاتاہے بلکہ اخلاص قابل توجہ ہوتی ہے۔ البتہ اگر وہ لکڑی کسی وجہ سے مسجد میں استعمال کے لائق نہ ہو تو اس کو بیچ کر اس کا پیسہ مسجد کی کھڑکیوں کے لئے دیدیاجائے۔
اِنَّـآ اَنْزَلْنَـآ اِلَيْکَ الْکِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّيْنَo اَ لَا ِللهِ الدِّيْنُ الْخَالِصُ۔ )الزمر 3.2/39(
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رضي الله عنه أَنَّهُ قَالَ لِرَسُوْلِ اللهِ ﷺ : حِيْنَ بَعَثَهُ إِلَی الْیَمَنِ : یَا رَسُوْلَ اللهِ، أَوْصِنِي۔ قَالَ : أَخْلِصْ دِيْنَکَ، یَکْفِکَ الْعَمَلُ الْقَلِيْلُ۔
رَوَاهُ الْحَاکِمُ وَاللَّفْظُ لَهُ وَالْبَيْھَقِيُّ، وَقَالَ الْحَاکِمُ : صَحِيْحُ الْإِسْنَادِ۔) أخرجه الحاکم في المستدرک، 4 / 341، الرقم : 7844، والبیھقي في شعب الإیمان، 5 / 342، الرقم : 6859، والمنذري في الترغیب والترھیب، 1 / 22، والدیلمي في مسند الفردوس، 1 / 435، الرقم : 1772(
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
مساجد و مدارس
Ref. No. 1912/43-1809
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مسجد کے لئے جو زمین وقف ہے اور جہاں مسجد بن چکی ہے، وہ جگہ اب ہمیشہ کے لئے مسجد بن گئی ، اب اس کو بیچنا یا بدلنا جائزنہیں ہے۔ مسجد سابقہ جگہ پر ہی بنائی جائے گی، اورمسجد کی حفاظت کے لئے پڑوسی کی شرارت کے خلاف قانونی کار روائی بھی کرائی جاسکتی ہے۔
فإذا تم ولزم لا یملک ولا یملک ولا یعار ولا یرہن)( الدر المختار) وفی رد المحتار: (قولہ: لا یملک) أی لا یکون مملوکا لصاحبہ ولا یملک أی لا یقبل التملیک لغیرہ بالبیع ونحوہ لاستحالة تملیک الخارج عن ملکہ.( الدر المختارمع رد المحتار:۶/۵۳۹ط:زکریا دیوبند)
(ويزول ملكه عن المسجدوالمصلى) بالفعل و (بقوله جعلته مسجدا) عند الثاني (وشرط محمد) والإمام (الصلاة فيه)بجماعة وقيل: يكفي واحد وجعله في الخانية ظاهر الرواية. ۔۔۔ قوله: وشرط محمد والإمام الصلاة فيه) أي مع الإفراز كما علمته واعلم أن الوقف إنما احتيج في لزومه إلى القضاء عند الإمام؛ لأن لفظه لا ينبئ عن الإخراج عن الملك، بل عن الإبقاء فيه، لتحصل الغلة على ملكه، فيتصدق بها بخلاف قوله: جعلته مسجدا، فإنه لا ينبئ عن ذلك ليحتاج إلى القضاء بزواله، فإذا أذن بالصلاة فيه، قضى العرف بزواله عن ملكه، ومقتضى هذا أنه لا يحتاج إلى قوله وقفت ونحوه وهو كذلك وأنه لو قال وقفته مسجدا، ولم يأذن بالصلاة فيه ولم يصل فيه أحد أنه لا يصير مسجدا بلا حكم وهو بعيد كذا في الفتح ملخصا.۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔وفي الدر المنتقى وقدم في التنوير والدرر والوقاية وغيرها قول أبي يوسف وعلمت أرجحيته في الوقف والقضاء. اهـ (الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 355)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
طہارت / وضو و غسل
Ref. No. 2283/44-3438
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ناپاک کپڑے کو تین بار پانی بدل کر دھونے سے کپڑا پاک ہوجائے گا اور اس کے لئے ہر بار بالٹی کو دھونا ضروری نہیں ۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
اسلامی عقائد
الجواب وباللّٰہ التوفیق:مروجہ فاتحہ رسم وبدعت ہے، جسے ترک کرنا واجب ہے۔(۱) بقدر گنجائش مالی صدقہ کرکے یا غرباء کو کھانا کھلاکر، میت کو ثواب پہونچانا چاہئے جو جائز اور امر مستحسن ہے۔(۲)
(۱) عن عائشۃ -رضي اللّٰہ عنہا- قالت: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو رد۔ (أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب الأقضیہ: باب نقض الأحکام الباطلۃ‘‘: ج ۲، ص: ۷۷، رقم: ۱۷۱۸)
فالحاصل أن ما شاء في زماننا من قراء ۃ الأجزاء بالأجرۃ لا یجوز: لأن فیہ الأمر بالقراء ۃ وإعطاء الثواب للآمر والقراء ۃ لأجل المال، فإذا لم یکن للقاري ثواب لعدم النیۃ الصحیحۃ فأین یصل الثواب إلی المستأجر، ولو لا الأجرۃ ما قرأ أحد لأحد في ہذا الزمان، بل جعلوا القرآن العظیم …مکسباً ووسیلۃ إلی جمع الدنیا۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الإجارۃ، باب الإجارۃ الفاسدۃ، مطلب: تحریر مہم في عدم جواز الاستئجار علی التلاوۃ‘‘: ج ۹، ص: ۷۷)
(۲) فللإنسان أن یجعل ثواب عملہ لغیرہ عند أہل السنۃ والجماعۃ صلوٰۃ کان أو صوماً أو حجاً صدقۃ أو قراء ۃ للقرآن أو الأذکار أو غیر ذلک من أنواع البر ویصل ذلک إلی المیت وینفعہ۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الحج: باب الحج عن الغیر‘‘: ج ۳، ص: ۱۰۵، ابن الہمام، فتح القدیر، ’’کتاب الحج: باب الحج عن الغیر‘‘: ج ۳، ص: ۱۳۱)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص305
طہارت / وضو و غسل
Ref. No. 2400/44-3628
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مفتی صاحب کی بات درست ہے، اور اس سلسلہ میں آپ نے پہلے بھی فتوی طلب کیا تھا جس کا جواب بھی بھیجا گیا تھا، فتوی نمبر1662/43-1278سرچ کرسکتے ہیں یا مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرکے جواب تک پہونچ سکتے ہیں۔
Ref. No. 1662/43-1278
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔چھت پر موجود چوہے کی بیٹ اور پرندوں کی بیٹ سے گزر کر بارش کا جو پانی گرتاہے وہ پاک ہے، اس سے بدن یا کپڑا ناپاک نہیں ہوگا۔ ہاں اگر بیٹ اس قدر زیادہ ہو کہ اس کا اثر پانی میں محسوس ہوتاہوتو پانی ناپاک ہوگا اور اس سے بدن یا کپڑا ناپاک ہوجائے گا۔
- - - - -
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
بدعات و منکرات
Ref. No. 2511/45-3844
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کفر تک پہونچادیتی ہے، اس لئے تجدید ایمان کے ساتھ اللہ تعالی کے سامنے سچی توبہ ضروری ہے، سچی توبہ گناہوں کو ایسے مٹادیتی ہے جیسے کہ وہ گناہ سرزد ہی نہ ہوئے ہوں۔ اس لئے اگر کسی سے گستاخی واقعی ہوئی ہے، اور اس نے معافی مانگ لی تو جمہور کے بقول اس کی توبہ مقبول ہوگی، اگر اللہ نے اس کی توبہ قبول کرلی تو اس کے اعمال ضائع نہیں ہوں گے اور آخرت میں وہ مجرمین کی فہرست میں شامل نہیں ہوگا اور عذاب سے مامون ہوگا۔ یہ اللہ کو ہی معلوم ہے کہ کس کی توبہ مقبول ہے اور کس کی مردود۔ اللہ تعالی ہم سب کی توبہ قبول فرمائیں۔ آمین
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند