Frequently Asked Questions
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
Ref. No. 1099/42-290
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ زکوۃ کی رقم سے کوئی سامان خرید کر مالک بنانے سے بھی تملیک کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے۔ البتہ اس طرح خرچ کرنا کہ نہ تو رقم کی تملیک ہو اور نہ سامان کی ، تو یہ صورت درست نہیں ہے۔ بچیوں کی شادی میں جو کچھ بچی کی ملکیت میں دیاجائے وہ درست ہے، مگر زکوۃ کی رقم سے باراتیوں کو کھانا کھلانا وغیرہ امور جس میں بالکل بھی تملیک نہیں ہوتی ہے، درست نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
قرآن کریم اور تفسیر
Ref. No. 1424/42-927
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس طرح سوچنا غلط نہیں ہے، سمعنا منادیا للایمان کی تفسیر میں بعض مفسرین نے منادی آپﷺ کو قراردیا ہے اور بعض مفسرین نے قرآن کو منادی قراردیاہے ۔ اس طرح علماء وداعیان کو بھی منادی قراردیاجاسکتاہے۔ اور یہ تفسیر تو ماثور ہے اس کو تفسیر بالرائے نہیں کہاجائے گا۔
رَبَّنا إِنَّنا سَمِعْنا مُنادِياً يُنادِي لِلْإِيمانِ قال ابن عباس وأكثر المفسرين المنادي هو محمد صلّى الله عليه وسلّم ويدل على صحة هذا قوله تعالى: ادْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وقوله: وَداعِياً إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وقال محمد بن كعب القرظي المنادي هو القرآن قال إذ ليس كل أحد لقي النبي صلّى الله عليه وسلّم ووجه هذا لقول أن كل أحد يسمع القرآن ويفهمه فإذا وفقه الله تعالى للإيمان به فقد فاز به. وذلك لأن القرآن مشتمل على الرشد والهدى وأنواع الدلائل الدالة على الوحدانية فصار كالداعي إليها (تفسیر الخازن، سورۃ آل عمران 1/333)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نماز / جمعہ و عیدین
Ref. No. 2033/44-2008
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ عبارت کا مطلب بالکل درست ہے، مگر چونکہ قرآن میں نہیں ہے، اس لئے احتیاطا نماز کے فساد کا حکم ہوگا۔ اس لئے نماز لوٹائی جائے گی۔
"ومنها: ذکر کلمة مکان کلمة علی وجه البدل إن کانت الکلمة التي قرأها مکان کلمة یقرب معناها وهي في القرآن لاتفسد صلاته، نحو إن قرأ مکان العلیم الحکیم …، وإن کان في القرآن، ولکن لاتتقاربان في المعنی نحو إن قرأ: "وعداً علینا إنا کنا غافلین" مکان {فاعلین} ونحوه مما لو اعتقده یکفر تفسد عند عامة مشایخنا،وهو الصحیح من مذهب أبي یوسف رحمه الله تعالی، هکذا في الخلاصة". (الفتاوی الهندیة، ۱: ۸۰،، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر)
کما حققہ ابن عابدین فی رد المحتار، باب صفة الصلاة ، قال:ان الإمام رجع إلی قولہما فی اشتراط القراء ة بالعربیة. لأن المأمور بہ قراء ة القرآن، وہو اسم للمنزل باللفظ العربی المنظوم ہذا النظم الخاص، المکتوب فی المصاحف، المنقول إلینا نقلا متواترا.
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Miscellaneous
Ref. No. 2118/44-2141
In the name of Allah the most Gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows:
Read “رب اشرح لي صدري ویسر لی امری واحلل عقدۃ من لسانی یفقھوا قولي (سورۃ طہ آیت 25-28) “41 times, blow on the baby and then blow on the water to drink. And keep praying, in-sha Allah it will help.
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
اسلامی عقائد
الجواب وباللّٰہ التوفیق:سرور کائنات جناب محمد رسول اللہ علیہ وسلم اولادِ آدم سے ہیں اور جس طرح آدم علیہ السلام باعتبار تخلیقی عناصر بشر ہیں اور بشری صفات کھانے پینے سونے جاگنے نکاح وطلاق بیماری وصحت وغیرہ امور سے بے نیاز اور بری نہیں تھے اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم بشر اور مذکورہ صفات سے متصف تھے۔ اور یہ صفات بشریہ نبوت کے منافی نہیں ہیں، ان کو نبوت کے منافی سمجھنا درست نہیں ہے۔ البتہ بشر ہونے کے باوجود حق جل مجدہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت سی خصوصیات سے نوازا، اپنا حبیب اور خلیل بنایا، قرآن پاک آپ پر نازل فرمایا، ہر قسم کے گناہوں سے آپ کو معصوم رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ واہل بیت کو وہ درجہ دیا کہ پیغمبروں کے بعد کسی کو نہیں ملا، اور اپنی رضاء اور نجات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں منحصر کر دیا، چنانچہ انسان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت پر عمل کرنے سے گمراہی کی تاریکیوں سے نکل کر صراط مستقیم کی روشنی میں آجاتا ہے پھر نافرمانی کی ہلاکتوں سے بچ کر جہنم سے نجات اور جنت میں دخول کی سعادت حاصل کرتا ہے، اس لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صفت نورانیت سے بھر پور متصف ہیں۔(۱)
(۱) {قُلْ إِنَّمَآ أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُکُمْ یُوْحٰٓی إِلَیَّ أَنَّمَآ إِلٰھُکُمْ إِلٰہٌ وَّاحِدٌ ج} (سورۃ کہف: ۱۱۰)
{ذٰلِکَ بِأَنَّہٗ کَانَتْ تَأْتِیْہِمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَقَالُوْٓا أَبَشَرٌ یَّھْدُوْنَنَاز فَکَفَرُوْا وَتَوَلَّوْا وَّاسْتَغْنَی اللّٰہُ ط} (سورۃ التغابن: ۶)
عن أم سلمۃ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا قالت: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إنکم تختصمون إليّ وإنما أنا بشر۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الأحکام، باب ما جاء في الشدید علی من یقضی لہ الخ‘‘: ج ۱، ص: ۲۴۸، رقم:۱۳۳۹)
وقد أرسل اللّٰہ تبارک وتعالیٰ رسلا من البشر إلی البشر مبشرین لأہل الإیمان والطاعۃ بالجنۃ والثواب، ومنذرین لأہل الکفر والعصیان بالنار والعقاب۔ (علامہ سعد الدین تفتازاني، شرح العقائد النسفیۃ، ’’محبث النبوّات‘‘: ص: ۱۳۳)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1 ص 208
اسلامی عقائد
الجواب وباللّٰہ التوفیق:حدیث شریف میں ہے کہ: ایک صحابیؓ فرماتے ہیں کہ: میرا ہاتھ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں مبارک ہاتھوں میں تھا(۲)، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ: دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنا مسنون ہے، بدعت نہیں ہے، جو بات حدیث سے ثابت ہو اس کو بدعت کہنا غلط ہے۔ (۳)
(۲) سمعت ابن مسعود رضي اللّٰہ عنہما یقول: علمني رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وکفي بین کفیہ التشہد کما یعلمني السورۃ من القرآن۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الاستئذان: باب المصافحۃ‘‘: ج ۲ ص: ۹۲۶، رقم: ۶۲۶۵)
(۳) والحق أن مصافحتہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ثابتۃ بالید وبالیدین إلا أن المصافحۃ بید واحدۃ لما کانت شعار أہل الفرنج وجب ترکہ کذلک۔ (علامہ رشید أحمد، گنگوہی، (الہند) الکوکب الدري: ج ۳، ص: ۳۹۲)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص532
عائلی مسائل
Ref. No. 2535/45-3878
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اپنے والدین سے اگر وہ ایسی بات کرے گا تو توہین ہوگی، اور بے شرمی پر محمول ہوگا، اس لئے اگر ممکن ہو تو والدین کو غیرمحرم سے تعلقات کی حرمت کی عمومی بات کرے ، ان پر کوئی الزام نہ لگائے اور اپنے شبہہ کا اظہار نہ کرے۔ اور اگر ایسا نہ کرسکے اور خاموشی اختیار کرنے میں ہی عافیت ہو تو اس پر کوئی گناہ نہ ہوگا۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
مساجد و مدارس
Ref. No. 2578/45-3952
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ بڑا نازک ہے، ایک طرف ان کی دینی تعلیم بھی ضروری ہے دوسری طرف ان کی عفت و عصمت کی حفاظت کا انتظام کامل بھی ضروری ہے۔ اس لئے اولا تو بچیوں کو گھروں میں کسی خاتون کے ذریعہ تعلیم دینے کی کوشش کی جائے لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہو تو مجبوری میں لڑکیوں کے مدرسہ میں داخل کیاجاسکتاہے جہاں پڑھانے والی خواتین ہوں۔ اور ایسے مدرسے بھی قائم کئے جاسکتے ہیں ۔ اور اس سلسلہ میں بہتر یہ ہے کہ مدرسہ غیراقامتی ہو کہ لڑکیاں محرم کے ساتھ پڑھنے جائیں اورمحرم کے ساتھ گھر واپس آئیں، اور مردوں سے بالکل اختلاط نہ ہو اور پردہ کا پورا اہتمام رہے۔ اور اگر اقامتی ادارہ کی سخت ضرورت ہو تو مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس کی گنجائش ہوگی، اور مہتمم وغیرہ سب پر معقول اور مناسب پردہ لازم ہوگا۔ مہتمم نیک طبیعت ہو اور پورے طور چوکنا اور محتاط رہے کہ کہیں کوئی بے احتیاطی نہ ہونے پائے اور کسی فتنے کا دروازہ نہ کھلے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
طہارت / وضو و غسل
الجواب وباللّٰہ التوفیق:اگر گوبر سے لیپا ہوا فرش ایسا ہو کہ اس پر چلنے سے نجاست کا اثر پاؤں میں نہیں لگتا، تو اس پر چلنے سے پاؤں ناپاک نہیں ہوگا، اگرچہ چلنے کی وجہ سے فرش پر پیروں کے نشان پڑ جائیں اور اگر فرش ایسا گیلا ہو کہ اس پر چلنے سے گوبر کے اثرات پاؤں میں لگ جائیں تو پاؤں ناپاک ہو جائے گا اور اس کو دھونا ضروری ہوگا۔
’’في غنیۃ المستملی: وکذا إن مشی علی أرض نجسۃ بعد ما غسل رجلیہ فابتلت الأرض من بلل رجلیہ واسود وجہ الأرض، أي: بالنسبۃ إلی لونہ الأول؛ لکن لم یظہر أثر البلل المتصل بالأرض في رجلیہ لم تتنجس رجلہ، وجازت صلاتہ بدون إعادۃ غسلہا لعدم ظہور عین النجاسۃ في جمیع ذلک، والطاہر بیقین لایصیر نجساً إلا بیقین مثلہ‘‘(۱)
’’غسل رجلہ ومشی علی أرض نجسۃ أو قام علی فراش نجس فعرق ولم یظہر أثرہ لا یتنجس۔ خانیۃ‘‘(۲)
’’ولو وضع رجلہ المبلولۃ علی أرض نجسۃ أو بساط نجس لا یتنجس وإن وضعہا جافۃ علی بساط نجس رطب إن ابتلت تنجست ولا تعتبر النداوۃ ہو المختار کذا في السراج الوہاج ناقلا عن الفتاوی۔ وإذا جعل السرقین في الطین فطین بہ السقف فیبس فوضع علیہ مندیل مبلول لا یتنجس‘‘(۳)
’’نام أو مشی أي وقدمہ مبتلۃ علی نجاسۃ إن ظہر عینہا المراد بالعین ما یشمل الأثر لأنہ دلیل علی وجودہا تنجس وإلا لا‘‘(۴)
(۱) إبراہیم حلبي، غنیۃ المستملي، ’’ ‘‘: ص: ۱۵۳۔
(۲) ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’مسائل شتی‘‘: ج ۶، ص: ۷۳۳۔
(۳) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الطہارۃ: الفصل الثاني في الأعیان النجسۃ، النوع الثاني المخففۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۰۲۔
(۴) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الطہارۃ: باب الأنجاس، مطلب في الفرق بین الاستبراء والاستنقاء والاستنجاء‘‘: ج ۱، ص: ۵۶۱۔
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص51
طہارت / وضو و غسل
الجواب وباللّٰہ التوفیق:پاؤں اعضائے مغسولہ میں سے ہے، وضو کے وقت پاؤں کو دھونا ضروری ہے، ان پر مسح نہیں کیا جائے گا، نیز ’’و أرجلکم إلی الکعبین‘‘ کا عطف اعضائے مغسولہ، یعنی: چہرہ اور ہاتھ پر ہو رہا ہے؛ اس لیے ان کو دھونا فرض ہے، صرف روافض (امامیہ وغیرہ) کے نزدیک مسح کرنا فرض ہے۔(۱)
(۱) ولنا قراء ۃ النصب و أنہا تقتضي کون وظیفۃ الأرجل الغسل، لأنہا تکون معطوفۃ علی المغسولات، و ہي الوجہ والیدان، و المعطوف علی المغسول یکون مغسولاً تحقیقاً لمقتضی العطف۔ (الکاساني، ’’کتاب الطہارۃ،‘‘ بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع: ج۱، ص:۷۲)؛ ویایھا الذین آمنوا إذا قمتم الی الصلٰوۃ فاغسلوا الخ الآیۃ۔ قال الآلوسی: جمہور الفقہاء المفسرین: فرضھما الغسل۔ (علامہ آلوسي، روح المعاني، ج۳، ص:۲۴۶)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3 ص162