Frequently Asked Questions
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق: موجودہ تحقیق کے اعتبار سے پرفیوم کے اندر استعمال ہونے والا الکحل سبزیوں سے کشید کیا جا تا ہے، اس لیے اس کو لگاکر نماز پڑھنا جائز ہے؛ تاہم احتیاط پر عمل کرتے ہوئے بچنا چاہئے۔(۱)
(۱)وإن معطم الکحول التي تستعمل الیوم في الأدویۃ والعطور وغیرہا لا تتخذ من العنب أو التمر إنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البترول وغیرہ … وحینئذ ہناک فسحۃ في الأخذ بقول أبي حنیفۃ عند عموم البلوی۔ (مفتي محمد تقي عثماني، تکملہ فتح الملہم، ’’کتاب الأشربۃ: حکم الکحول السکرۃ‘‘: ج ۹، ص: ۳۴۳، مکتبہ: اشرفی دیوبند)
المزر والجعۃ والبقع وما یتخذ من السکر والتین ونحو ذلک فیحل شربہ عند أبي حنیفۃ رضي اللّٰہ عنہ قلیلاً کان أو کثیراً مطبوخاً کان أو نیاّ ولا یحد شاربہ وإن سکر۔ (الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الأشربۃ: باب حکم النبیذ‘‘: ج ۴، ص: ۲۸۶، مکتبہ: زکریا، دیوبند)
وظاہر أن الأحوط قول محمدؒ فلذا أفتی المتأخرون بہ لسد باب الفتنۃ لکن في زماننا فقد عارضہ عموم البلویٰ في شراب یقال لہ اسپریٹ فالأحوط في زماننا أن یؤدي إلی الجرأۃ في الإثم إذا لم یر الناس منہ خلاصاً کما لا یخفیٰ فالأولیٰ أن لا یتعرض للمبتلی بہ بشيء نعم من قدر علی الاحتراز منہ فلیتحرز ماشاء، کما قال العلامۃ التھانوي رحمہ اللّٰہ۔ (اشرف علی تھانوی، بہشتی زیور عکسی، ’’نواں حصہ: جمادات کا بیان‘‘: ص: ۱۰۱، کتب خانہ اختری، سہارنپور)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص259
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: صورت مسئولہ میں آپ نے امام کی اقتداء اور ان کے پیچھے تلاوت کی ہے فقہاء احناف نے امام کے پیچھے قرأت کرنے کو مکروہ لکھا ہے تا ہم آپ کی نماز ادا ہو گئی ہے اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جماعت سے نماز پڑھنے کی صورت میں امام کے پیچھے مقتدی کے لیے کسی بھی قسم کی قرأت کرنا مکروہ ہے، نیز اس حکم میں سری اور جہری، فرض اور تراویح کی نماز میں کوئی فرق نہیں ہے، کیوں کہ امام مقتدیوں کی نماز کا ضامن ہے، مثلاً: اگر تمام مقتدی باوضو ہوں اور امام کا وضو نہ ہو تو تمام مقتدیوں کی نماز ادا نہیں ہوگی، اسی طرح اگر مقتدی سے سجدہ سہو واجب ہو جائے تو امام پر سجدہ سہو لازم نہیں ہوتا، لیکن امام سے سہو ہو جائے تو تمام مقتدیوں پر سجدہ سہو لازم ہوتاہے، اگرچہ کسی مقتدی سے کوئی سہو نہ ہو۔
لہٰذا نماز خواہ سری ہو یا جہری، فرض نماز ہو یا تراویح امام کی قرأت تمام مقتدیوں کی طرف سے کافی ہوگی، اور سامع کو یا دیگر مقتدیوں کو امام کے پیچھے قرأت کرنا مکروہ ہوگا۔
’’عن جابر بن عبد اللّٰہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من کان لہ إمام فقرائۃ الإمام لہ قراء ۃ‘‘(۱)
’’وقال أبو حنیفۃ وأحمد بن حنبل: لا یجب علی المأموم قراء ۃ أصلا في السریۃ ولا الجھریۃ، … وقال علي ابن أبي طلحۃ، عن ابن عباس رضي اللّٰہ عنہما، في الآیۃ قولہ: {وَإِذَا قُرِیَٔ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَہٗ وَأَنْصِتُوْا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَہ۲۰۴}، یعني: في الصلاۃ المفروضۃ‘‘(۲)
’’والمؤتم لا یقرء مطلقاً، قولہ: ولا الفاتحۃ تقدیرہ لا غیر الفاتحۃ ولا الفاتحۃ‘‘
’’قولہ: (في السریۃ) یعلم منہ نفی القراء ۃ في الجھریۃ بالأولی والمراد التعریض‘‘
’’ومانسب لمحمد ضعیف کما بسطہ الکمال (فإن قرأ کرہ تحریما) وتصح في الأصح۔ وفي (درر البحار) عن مبسوط خواھر زادہ إنھا تفسد ویکون فاسقا، وھو مروي عن عدۃ من الصحابۃ فالمنع أحوط (بل یستمع) إذا جھر (وینصت) إذا أسر لقول أبي ھریرۃ رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہ: (کنا نقرأ خلف الإمام) فنزل: {وَإِذَا قُرِیَٔ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَہٗ وَأَنْصِتُوْا}(۱)
(۱) أخرجہ ابن ماجۃ، في سننہ، ’’أبواب إقامۃ الصلوات والسنۃ فیہا، باب إذا قرأ الإمام فأنصتوا‘‘:ص: ۶۱، رقم: ۸۵۰۔
(۲) ابن کثیر، تفسیر ابن کثیر، ’’سورۃ الأعراف: ۲۰۴‘‘: ج ۲، ص:۳۷۲، ۳۷۳، دارالاشاعت دیوبند۔
(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب: السنۃ تکون سنۃ عین وسنۃ کفایۃ‘‘: ج ۲، ص: ۲۶۶، ۲۶۷، زکریا
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص204
Hadith & Sunnah
Ref. No. 820 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم-: مندرجہ ذیل حدیث میں ادنی درجہ کے جنتی کو دس گنا بڑی جنت ملنے کی صراحت موجود ہے۔
عن عبدالله بن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم – ((إني لأعلم آخر أهل النار خروجاً منها، وآخر أهل الجنة دخولاً الجنة: رجل يخرج من النار حبواً، فيقول الله له: اذهب فادخل الجنة فيأتيها، فيخيل إليه أنها ملأى، فيرجع فيقول: يا رب، وجدتها ملأى، فيقول الله عز وجل: اذهب فادخل الجنة فإن لك مثل الدنيا، وعشرة أمثالها أو إن لك مثل عشرة أمثال الدنيا، فيقول: أتسخر بي – أو أتضحك بي – وأنت الملك؟ قال: فلقد رأيت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ضحك حتى بدت نواجذه، فكان يقال: ذلك أدنى أهل الجنة منزلة)) أخرجه البخاري ومسلم
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول خداﷺ نے فرمایا کہ میں اس شخص کو جانتا ہوں جو سب سے آخر میں دوزخ سے نکلے گا اور سب سے آخر میں جنت میں جائے گا۔ یہ ایک ایسا شخص ہو گا جو اوندھے منہ دوزخ سے نکلے گا۔ پھر اللہ اس سے فرمائے گا کہ جا کر جنت میں داخل ہو جا۔ پس وہ جنت کے پاس آئے گا تو اس کا یہ خیال ہو گا کہ یہ تو بھری ہوئی ہے۔ چنانچہ وہ واپس لوٹ جائے گا اور عرض کرے گا کہ اے میرے رب میں نے تو اسے بھری ہوئی پایا اس پر اللہ تعالی فرمائے گاجا کر جنت میں داخل ہو جا۔پھر وہ اس کی طرف آئے گا تو اسے یہی خیال گزرے گا کہ جنت بھری ہوئی ہے۔ پس وہ جا کر پھر عرض کرے گا کہ اے میرے رب میں نے تو اسے بھری ہوئی پایا اس پر اللہ تعالی (تیسری بار)فرمائے گا کہ جا کر جنت میں داخل ہو جا،تیرے لیے تو وہاں دنیا کے برابر جگہ ہے اور اس سے دس گنا زیادہ ہے۔(اس یقین نہ آئے گا اور وہ سمجھے گا کہ شاید اس سے مذاق کیا جا رہا ہے ) چنانچہ وہ عرض کرے گا کہ اے خدا تو بادشاہ ہو کر مجھ سے مذاق کر رہا ہے (اس حدیث کے راوی بتاتے ہیں کہ) پھر میں نے رسول خداﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ ہنسے یہاں تک کہ آپ ﷺ کے دندان مبارک ظاہر ہو گئے۔ (راوی یہ بھی بتاتے ہیں کہ )کہا جاتا تھا کہ یہ شخص اہل جنت میں سب سے کم رتبے والا ہو گا۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
روزہ و رمضان
Ref. No. 37 / 1114
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: نفل پڑھنے والوں کا خیال کیا جائے، حافظ صاحب تھوڑا انتظار کرلیں تاکہ لوگ نفل سے فارغ ہوجائیں۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
اسلامی عقائد
Ref. No. 39 / 0000
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: ہر مہینہ کی تاریخ کے تعین کے لئے رویت ہلال کا اہتمام کریں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Prayer / Friday & Eidain prayers
Islamic Creed (Aqaaid)
Ref. No. 41/1046
In the name of Allah the most gracious the most merciful
The answer to your question is as follows:
Coat-pant is not an un-Islamic dress. The pant-shirt or coat, in which the contour of body parts is not exposed and the structure of the hidden parts is not revealed, will not be called an un-Islamic dress.
If he conveys Islamic rulings in the light of authentic research done by Ulama-e-Haq then there is nothing wrong. However, a Muslim should always keep on wearing the dress of pious persons.
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
مساجد و مدارس
Ref. No. 1102/42-329
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر وہ قبرستان کسی طرح بھی قابل استعمال نہ ہو تو اس کو فروخت کرکے دوسری جگہ قبرستان کی زمین خریدی جاسکتی ہے۔
والثانی ان لایشترطہ سواء شرط عدمہ او سکت لکن صار بحیث لاینتفع بہ بالکلیۃ بان لایحصل منہ شیئا او لا یعنی بمؤنتہ فھو ایضا جائز علی الاصح اذا کان باذن القاضی وراہ المصلحۃ فیہ (شامی کتاب الوقف 6/583 زکریا)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
اسلامی عقائد
Ref. No. 1214/42-517
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس طرح کے بالوں کو سیدھاکرانے کی گنجائش ہے۔ حدیث شریف میں ہے : من کان لہ شعر فلیکرمہ (سنن ابوداؤد باب فی اصلاح الشعر ، نعیمیہ دیوبندص 573)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نماز / جمعہ و عیدین
Ref. No. 1331/42-738
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگرمحلہ والے بلاعذر ایسا کریں گے تو گنہگار ہوں گے، لیکن اگر محلہ والے کسی دوسری جگہ کام کرتے ہیں اور وہیں نماز پڑھ لیتے ہیں تو حرج نہیں، لیکن محلہ میں موجود لوگ جماعت نہیں کریں گے اور گھر پر نماز پڑھیں گے جبکہ ان کو کوئی شرعی عذر بھی نہیں ہے تو گنہگار ہوں گے۔
فاذا ترکھا الکل مرۃ بلاعذر اثموا (ردالمحتار،باب الامامۃ، زکریا دیوبند، 2/288)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند