Frequently Asked Questions
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: اذان کا جواب دینا مستحب ہے اور اذان کے وقت قرآن کی تلاوت موقوف کر کے اذان کا جواب دینا کتب فقہ میں افضل لکھا ہے؛ کیوںکہ اذان کے بعدتلاوت قرآن پاک دوبارہ ہوسکتی ہے؛ لیکن اذان ہوجانے کی صورت میں جواب دینے کا موقع پھر دوبارہ نہیں ملے گا۔ صاحب مراقی الفلاح نے لکھا ہے کہ تلاوت موقوف کرکے اذان کا جواب دینا ہی بہتر او ر افضل طریقہ ہے۔
’’أمسک حتی عن التلاوۃ لیجیب المؤذن ولو في المسجد وہو أفضل‘‘(۱)
فتاوی عالمگیری میں لکھا ہے:
’’ولو کان في القراء ۃ ینبغي أن یقطع ویشتغل بالاستماع والإجابۃ کذا فی البدائع‘‘(۲)
در مختار میں ہے:
’’من سمع الأذان بأن یقول بلسانہ کمقالتہ … فیقطع قراء ۃ القرآن لو کان یقرأ بمنزلہ ویجیب لو أذان مسجدہ … قال في الفتح أي مؤذن یجیب باللسان استحبابا أووجوبا والذي ینبغي إجابۃ الأول سواء کان مؤذن مسجدہ أو غیرہ‘‘(۳)
خلاصہ: مذکورہ عبارتوں سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اذان کے وقت تلاوت قرآن کریم کو موقوف کر کے اذان کا جواب دینا افضل ہے، جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری اور درمختار وغیرہ میں تفصیل سے مذکور ہے۔
(۱) حسن بن عمار، مراقي الفلاح شرح نور الإیضاح، ’’کتاب الصلاۃ، باب الأذان‘‘: ص: ۷۹۔
(۲) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب الثاني في الأذان‘‘، الفصل الثاني: في کلمات الأذان والإقامۃ و کیفیتھما‘‘: ج ۱، ص: ۱۱۴۔
(۳) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الأذان، مطلب: في کراہۃ تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۶۵-۶۹۔
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص130
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب و باللہ التوفیق: اگر غالب گمان مذی یا ودی ہونے کا تھا تو اس کو مذی یا ودی کا حکم دیا جائے اور نماز واجب الاعادہ نہ ہوگی لیکن یہ یاد رہے کہ مذی و احتلام کے لیے خواب آنا ضروری نہیں ہے۔(۲)
(۲) ولا عند مذي أو ودي بل الوضوء منہ ومن البول جمیعاً علی الظاہر۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الطہارۃ، مطلب في رطوبۃ الفرج‘‘: ج۱، ص: ۳۰۴، مکتبہ زکریا دیوبند)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص260
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق: اس صورت میں جب کہ متنفل مفترض کہ پیچھے نماز میں شامل ہوگیا، تو وہ بھی مثل دوسرے مقتدیوں کے ہوگیا اور اس کی شمولیت متحقق ہونے کی وجہ سے مثل دوسرے مقتدیوں کے اس کو لقمہ دینا جائز ہوگیا اس طرح لقمہ دینے سے نماز میں کوئی خرابی لازم نہیں آئے گی۔(۳)
(۳) والصحیح أن ینوي الفتح علی إمامہ دون القراء ۃ قالوا: ہذا إذا أرتج علیہ قبل أن یقرأ قدر ما تجوز بہ الصلاۃ، أو بعدما قرأ ولم یتحول إلی آیۃ أخری۔ وأما إذا قرأ أو تحول، ففتح علیہ، تفسد صلاۃ الفاتح، والصحیح أنہا لاتفسد صلاۃ الفاتح بکل حال۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’الباب السابع: فیما یفسد الصلاۃ، و ما یکرہ فیھا‘‘ ج۱، ص:۱۵۷)
بخلاف فتحہ علی إمامہ فإنہ لایفسد مطلقاً لفاتح وآخذ بکل حال۔ قولہ: بکل حال أي سواء قرأ الإمام قدر ماتجوز بہ الصلاۃ أم لا، انتقل إلی آیۃ أخری أم لا، تکرر الفتح أم لا، ہو الأصح۔ (الحصکفي ، الدر المختار مع رد المحتار، ’’باب مایفسد الصلاۃ ومایکرہ فیہا‘‘: ج۲، ص: ۳۸۲)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص88
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق: (۱) اس میں کوئی حرج و مضائقہ نہیں ہے۔
(۲) اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں بلا کراہت درست ہے۔(۱)
(۱) وإطالۃ القرائۃ في الرکعۃ الأولیٰ علی الثانیۃ من الفجر مسنونۃ بالإجماع، وقال محمد رحمہ اللّٰہ تعالیٰ: أحبُّ إليَّ أن یطول الرکعۃ الأولی علی الثانیۃ في الصلوات کلہا وعلیہ الفتویٰ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع، في صفۃ الصلاۃ، الفصل الرابع في القراء ۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۳۵)
وتطال أولی الفجر علی ثانیتہا بقدر الثلث، وقیل النصف ندباً؛ فلو فحش لابأس بہ (فقط) وقال محمد: ولی الکل حتی التراویح، قیل وعلیہ الفتویٰ۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، فصل في القراء ۃ، مطلب: السنۃ تکون سنۃ عین وسنۃ کفایۃ‘‘: ج ۲، ص: ۲۶۲، ۲۶۳)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص208
نکاح و شادی
Ref. No. 2812/45-4403
In the name of Allah the most Gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows:
The wife can ask her husband for divorce in return for payment. If he is somehow not ready to accept Khula or utter divorce, one should approach a nearby Shariah Darul-Qaza.
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
تجارت و ملازمت
Ref. No. 1009
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔وہ پروگرام جن کے حقوق محفوظ ہیں یعنی کاپی رائٹ والے سوفٹ وئر، ان کوبلااجازت استعمال کرنا درست نہیں ہے۔ آپ اگر خود کو سافٹ ویر مالکان کی جگہ سمجھ کر سنجیدگی سے غور کریں تو بآسانی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ لوگ 20 اور 25 ہزار کے کمپیوٹر خریدلیتے ہیں تو کیا 2، 3 ہزار کے سافٹ وئر نہیں خرید سکتے۔ سافٹ وئر بنانے والوں نے بڑی محنت ، وقت اور کافی پیسے خرچ کئے ہیں ان کی محنتوں کو ضائع نہ کیجئے۔ اگر لوگ لائسنس والے سافٹ وئر ہی کمپیوٹروں میں ڈالا کرتے تو مہنگائی کا شکوہ بھی نہ ہوتا۔ الغرض شرعی اعتبار سے ایسا کرنا اور کاپی رائٹ والے سافٹ ویر بلااجازت استعمال کرنا درست نہیں ، اس سے احتراز کرنا لازم ہے۔ تاہم آپ کی روزی حلال ہے کیونکہ آپ اپنی محنت کی فیس لیتے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
کھیل کود اور تفریح
Ref. No. 1289 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم-: اس میں وقت کا ضیاع ہے؛ ایسے لایعنی امور سے اجتناب ہی بہتر ہے؛ کسی دوسرے مفید کام میں مشغول ہونا چاہئے اور بچوں کو بھی ایسے کاموں میں مشغول رکھاجائے جس میں لگ کر فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ ہو، عموما کھیل میں انہماک کیوجہ سے بہت سارے ضروری امور چھوٹ جاتے ہیں ، اس لئے گیم وغیرہ سے احتراز ہی کرنا چاہئے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Islamic Creed (Aqaaid)
Ref. No. 37 / 1118
In the name of Allah the most Gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows:
Cigarette smoking will not nullify the wuzu. But cigarette smoking is makrooh, hence it is better to repeat the wuzu.
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
Games and Entertainment
Islamic Creed (Aqaaid)
Ref. No. 1103/42-320
In the name of Allah the most Gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows:
If a woman underwent two major surgeries and her life is in danger according to the opinion of a specialist doctor on the next surgery and there is no other way but to remove the uterus, then it is allowable to take this step. We cannot categorically say anything about the woman’s health as there is a precedent of third and fourth surgeries in the society. Therefore, the advice of a practicing Muslim doctor should be preferably followed.
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband