Frequently Asked Questions
قرآن کریم اور تفسیر
Ref. No. 1450/42-928
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ قرآن کریم کتابِ ہدایت اور دستور حیات ہے، اس لئے ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ قرآن کریم سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرے، تاہم سمجھ کر تلاوت کرے یا بغیر سمجھے تلاوت کرے دونوں صورتوں میں ثواب ملتاہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No 1558/43-1082
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ راستہ بند کرنے سے لوگوں کو کافی دشواری پیش آتی ہے۔ لوگوں کے لئے آسانی پیدا کرنے کا حکم ہے، راستہ بند کرکے نماز کا اجتماع یا جلسہ وغیرہ کرنا نامناسب عمل ہےالا یہ کہ کوئی مجبوری ہو۔ حدیث میں راستے کے جو حقوق بیان کئے گئے ہیں ان کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اس لئے کسی بھی دینی ، سیاسی و سماجی اجتماع کے لئے راستہ ہرگز نہ بند کریں، اس سے دوسرے بدگمان بھی ہوتے ہیں اور شرپسندوں کو مواقع بھی فراہم ہوجاتے ہیں۔ البتہ اگر دوسرا راستہ موجود ہو اور ایک راستہ بند کرنے سے زیادہ دشواری نہ ہوتی ہو اور راستہ بند کرنے کا کوئی معقول عذر ہو تو اس کی موقع ومناسبت کو دیکھتے ہوئے گنجائش نکل سکتی ہے۔ مجبوری میں بھی ایسی صورت اختیار کرنی چاہیے جس سے گزرنے والوں کی آمد ورفت میں کم سے کم خلل ہو اور انھیں تکلیف نہ پہنچے۔
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم " الإیمان بضع وسبعون شعبة فأفضلہا: قول لا إلہ إلا اللہ وأدناہا: إماطة الأذی عن الطریق الخ (مشکاة، ۱۲) وفي حدیث آخر: قال صلی اللہ علیہ وسلم قال: إیاکم والجلوس بالطرقات․ فقالوا: یا رسول اللہ ما لنا من مجالسنا بد نتحدث فیہا․ قال: فإذا أبیتم إلا المجلس فأعطوا الطریق حقہ قالوا: وما حق الطریق یا رسول اللہ قال: غض البصر وکف الأذی ورد السلام والأمر بالمعروف والنہی عن المنکر۔ متفق علیہ (مشکاة: 398)
بینما رجل یمشی بطریق وجد غصن شوک علی الطریق فاخرہ فشکر اللہ لہ فغفرلہ (بخاری ومسلم) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لقد رأیت رجلا تتقلب فی الجنة فی شجرة قطعھا من ظہر الطریق کانت توذی الناس (مسلم) قال رسول اللّٰہ: نزع رجل لم یعمل خیرا قط: غصن شوک عن الطریق أما کان فی شجرة فقطعہ والقاہ واما کان موضوعا فأماطہ فشکر اللہ لہ بھا فأدخلہ الجنة (ابوداوٴد524) عن ابی طلحہ قال کنا قعودا بالأفینہ نتحدث فجاء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فقام علینا فقال: ما لکم ولمجالس الصعدات اجتنبوا مجالس الصعدات فقلنا انما قعدنا لغیر ما بأس، قعدنا نتذاکرا ونتحدث قال: اما لا، فادوا حقھا: غض البصر ورد السلام وحسن الکلام (مسلم:5610) قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم اتقوا اللعانین قالوا: وما اللعانان یا رسول اللہ! قال الذي یتخلی في طریق الناس أو في ظلہم (مسلم: 571) ن سہل بن معاذ عن أبیہ قال: غزونا مع النبي صلی اللہ علیہ وسلم فضیق الناس المنازل وقطعوا الطریق فبعث النبي صلی اللہ علیہ وسلم منادیا ینادي فی الناس: من ضیق منزلا أو قطع طریقا فلا جہاد لہ (أبو داوٴد: 3920)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Islamic Creed (Aqaaid)
Ref. No. 1922/44-1822
In the name of Allah the most Gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows:
What are the procedures of this company, how the profit will be distributed, and what are its rules? These points should be included in the question. So kindly write your question in detail explaining the company principles, procedures, job details and profit distribution method etc.
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
نکاح و شادی
Ref. No. 2028/44-1991
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ تبلیغی جماعت کی محنت ترغیب پر قائم ہے، اکابر تبلیغ وعظ و نصیحت کے ذریعہ لوگوں کو آمادہ کرتے ہیں تاکہ وہ جماعت میں نکلیں۔ اساتذہ ، ملازمین یا ائمہ کرام کو مجبور کرکے اور دباؤ ڈال کر نکلنے کے لئے کہنا دعوت و تبلیغ کی روح کے خلاف ہے۔ (2) صورت مذکورہ میں نکاح درست نہیں ہوگا، اس لئے کہ لڑکے کے علاوہ ایک شخص لڑکی کا وکیل ہے اور صرف ایک گواہ ہے، اور ایک گواہ کی موجودگی میں نکاح نہیں ہوسکتاہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
حدیث و سنت
Ref. No. 2113/44-2178
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حدیث بالا کی سند میں ایک راوی ہے ' نافع بن ھرمز' جس کے متعلق 'مجمع الزوائدو منبع الفوائد' میں لکھا ہے 'ضعیف' و ' متروک '۔
وعن ابن عباس قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: " «ألا أخبركم بأفضل الملائكة؟ جبريل عليه السلام، وأفضل النبيين آدم، وأفضل الأيام يوم الجمعة، وأفضل الشهور شهر رمضان، وأفضل الليالي ليلة القدر، وأفضل النساء مريم بنت عمران» ". رواه الطبراني في الكبير وفيه نافع بن هرمز وهو ضعيف. (مجمع الزوائدو منبع الفوائد 2/165) رواه الطبراني، وفيه نافع بن هرمز وهو متروك. (مجمع الزوائدو منبع الفوائد 8/198 باب ذکر نبینا آدم)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 2236/44-2373
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آپ کے والد نے وہ مکان آپ کو بطور ہبہ دے کر مالک بنادیا تھا تو وہ آپ کی ملک ہے،اب والد کے انتقال کے بعد اس میں وراثت جاری نہیں ہوگی، البتہ والد کی ملک میں جو مکان یا زمین یا جائداد ان کی وفات کے وقت تھی وہ ان کی بیوی اور تمام اولاد میں تقسیم ہوگی۔ اس لئے آپ تفصیل کے ساتھ دوبارہ سوال بھیجیں جس میں ہبہ کی تاریخ، انتقال کی تاریخ اور وارثین میں جو لوگ باحیات ہیں ان کی فہرست شامل ہو تاکہ تسلی بخش جواب دیاجاسکے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 2405/44-3627
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ والدین کی قبر پر جاکر سورہ فاتحہ پڑھنے اور ایصال ثواب کرنے سے امید ہے کہ وہ راضی ہوجائیں، لیکن اس طرح والدین کی قبر پر کھڑے ہوکر ان سے معافی مانگنا، یا ان سے مخاطب ہو کر دعا کے لئے کہنا درست نہیں ہے۔ جو کچھ دعا کرنی ہے، اللہ سے دعا کرے اور اللہ سے ہی مانگے۔
والتفسیر فی المسئلة أن التوسل بالمخلوق لہ تفاسیر ثلاثة: الأول: دعاوٴہ واستغاثتہ کدیدن المشرکین وہو حرام إجماعاً۔ الثانی: طلب الدعاء منہ ولم یثبت فی المیت بدلیل فیختص ہٰذا المعنی بالحی۔ والثالث: دعاء اللّٰہ ببرکة ہٰذا المخلوق المقبول، وہٰذا قد جوّزہ الجمہور۔ (بوادر النوادر ۲/۷۰۶-۷۰۸،زمزم دیوبند)
قال العلامة الآلوسي في روح المعاني (۶:۱۲۸، ۱۲۹، سورة المائدة، الآیة: ۳۵):إن الناس قد أکثروا من دعاء غیر اللہ تعالی من الأولیاء الأحیاء منھم والأموات وغیرھم ، مثل: یا سیدي فلان أغثني،ولیس ذلک من التوسل المباح في شییٴ، واللائق بحال الموٴمن عدم التفوہ بذلک وأن لا یحوم حماہ،وقد عدہ أناس من العلماء شرکا، وإن لایکنہ فھو قریب منہ ولا أری أحداً ممن یقول ذلک إلا وھو یعتقد أن المدعو الحي الغائب أو المیت المغیب یعلم الغیب أو یسمع النداء ویقدر بالذات أو بالغیر علی جلب الخیر ودفع الأذی وإلا لما دعاہ ولا فتح فاہ وفي ذلک بلاء من ربکم عظیم، فالحزم التجنب عن ذلک وعدم الطلب إلا من اللہ تعالی القوي الغني الفعال لما یرید الخ ۲،۳)
فتاوی محمودیہ، باب ما یتعلق باحوال القبور والارواح، ج: 1، صفحہ: 611 و612، ط: مکتبہ الفاروق کراچی)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 2522/45-3923
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر آپ شرعی معذور نہیں ہیں اور نماز کی حالت میں پیشاب کے قطرے یا مذی کا خروج ہو جاءے تو آپ کا وضو ٹوٹ گیا نماز سے نکل کر ناپاک جگہ کو دھونا اور دوبارہ وضو کر کے نماز میں شریک ہونا ضروری ہے، جہاں تک ہو سکے پیشاب کے قطرے سے بچنے کی پوری کوشش کریں اور تمام تر ضروری تدبیر اختیار کرنے کے بعد بھی اگر چھینٹیں کپڑے پر لگ جائیں تو ان شاء اللہ مؤاخذہ نہیں ہوگا، ہاں طہارت کے شرعی احکام لاگو ہوں گے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
بدعات و منکرات
الجواب وباللّٰہ التوفیق:اولیٰ اور بہتر یہ ہے کہ سنن و نوافل گھر پر پڑھی جائے (۱) لیکن نماز سے غفلت کے اس دور میں سنن ونوافل مسجد میں پڑھی جائیں؛ اس لئے کہ گھر میں جاکر آدمی دوسرے کاموں میں لگ جاتا ہے اور عموماً نوافل وسنن چھوٹ جاتی ہیں؛ لہٰذا مسجد میں سنن ونوافل سے روکنے کی اجازت نہیں (۲) نیز ذکر اللہ کے لئے کسی متعین کتاب کو مخصوص کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، کسی مقررہ کتاب کو پڑھنے کے لئے اس قدر اہتمام کہ سنن ونوافل سے بھی لوگوں کو روک دیا جائے، اس کی بھی اجازت نہیں ہے۔
(۱) عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہ، قال: قال رسول اللّٰہ علیہ وسلم: إجعلوا في بیوتکم من صلاتکم ولا تتخذوہا قبورا، قولہ: من صلاتکم قال القرطبي: من للتبعیض والمراد النوافل بدلیل ما رواہ مسلم من حدیث جابر مرفوعاً إذا قضی أحدکم الصلاۃ في مسجدہ فیجعل لبیتہ نصیبا من صلاتۃ۔ (ابن حجر العسقلاني، فتح الباري، ’’کتاب الصلاۃ: باب کراہیۃ الصلاۃ في المقابر‘‘: ج ۱، ص: ۶۸۵، رقم: ۴۳۲)
والأفضل في النفل غیر التراویح المنزل إلا لخوف شغل عنہا والأصح أفضلیتہ ما کان أخشع وأخلص۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل‘‘: ج ۲، ص: ۴۳۲)
(۲) حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’في نفسہ أفضل‘‘ یہ ہے کہ سنن مؤکدہ گھر پر پڑھی جائیں، لیکن ایک امر عارض کی وجہ سے اب افضل یہ ہے کہ سنن مؤکدہ مسجد میں ہی پڑھی جائیں۔ (ملفوظات حکیم الامت: ج ۸، ص: ۲۲۷، رقم الملفوظ: ۲۵)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص350
طہارت / وضو و غسل
الجواب وباللّٰہ التوفیق: باتھ روم میں جمع شدہ ناپاک پانی سے جوتا ناپاک ہو گیا اور ناپاکی جوتے کے اندر سرایت کر گئی، اس جوتے کو تین مرتبہ پانی سے دھو دیا جائے تو جوتا پاک ہو جائے گا، دھوپ میں خشک کرنے سے پاکی حاصل نہ ہوگی۔
’’وطہارۃ المرئي بزوال عینہ ویعفی أثر شق زوالہ وغیر المرئي بالغسل ثلاثا والعصر کل مرۃ إن أمکن عصرہ‘‘(۱)
’’إذا تشربت النجاسۃ … یطہر بالغسل ثلاثاً‘‘(۲)
(۱) عبد الرحمن بن محمد، مجمع الأنہر، ’’کتاب الطہارۃ: باب الأنجاس‘‘: ج ۱، ص: ۹۱۔
(۲) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الطہارۃ: الفصل الأول: في تطہیر الأنجاس‘‘: ج ۱، ص: ۴۲۔
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص38