نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللہ التوفیق: یہاں دو مسئلے الگ ا لگ ہیں پہلے فرض نمازوں کی رکعات کی تعداد، پھر سنت رکعات کی تعداد۔ فرض نمازوں میں جو رکعات کی تعداد ہے وہ تواتر عملی سے ثابت ہے؛ اس لیے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے آج تک اسی پرعمل ہوتا آرہا ہے۔ حضرت جبرئیل ؑ نے دو دن جو امامت کی اس کی رکعات کی تعداد یہی مذکور ہے۔ اس کے علاوہ بعض روایات میں صراحتاً بھی فرض نمازوں کی تعداد مذکور ہے؛ چناں چہ ایک روایت میں ہے:
’’عن أبي مسعود الأنصاري رضي اللّٰہ عنہ قال: جاء جبرائیل إلی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم فقال: قم فصل وذلک لدلوک الشمس حین مالت فقام رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فصلی الظھر أربعا ثم أتاہ حین کان ظلہ مثلہ فقال: قم فصل فقام فصلی العصر أربعا ثم أتاہ حین غربت الشمس فقال لہ: قم فصل فقام فصلی المغرب ثلاثا ثم أتاہ حین غاب الشفق۔ فقال لہ: قم فصل فقام فصلی العشاء الآخرۃ أربعا ثم أتاہ حین طلع الفجر وأسفر الفجر فقال لہ: قم فصل! فقام فصلی الصبح رکعتین‘‘ (۱)
سنتوں کی جو تعداد ہے اس کا ثبوت بھی روایات سے ہے۔ بعض روایات میں بارہ رکعت پڑھنے کی بڑی فضیلت آئی ہے یہ بارہ رکعات سنت مؤکدہ کہلاتی ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:  ۲؍رکعات فجر سے پہلے، ۴؍ رکعات ظہر سے پہلے اور ۲؍ رکعات ظہر کے بعد، ۲؍ رکعات مغرب کے بعد ۲؍ رکعات عشاء کے بعد۔
’’عن أم حبیبۃ رضي اللّٰہ عنہا قالت: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من صلی في یوم ولیلۃ ثنتي عشرۃ رکعۃ بني لہ بیت في الجنۃ أربعا قبل الظھر ورکعتین بعدھا ورکعتین بعد المغرب ورکعتین بعد العشاء ورکعتین قبل الفجر صلاۃ الغداۃ‘‘(۲)
اس کے علاوہ متعدد روایات ہیں جن سے انفرادی طورپر سنت مؤکدہ اور غیر مؤکدہ رکعات کی تعداد کا پتہ چلتا ہے؛ چناں چہ فجر کی دو رکعت کے سلسلے میں روایت ہے:
’’عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا قالت: لم یکن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم علی شيء من النوافل أشد تعاھدا منہ علی رکعتي الفجر‘‘(۱)
ظہر کی چھ رکعت سنت مؤکدہ کے بارے میں روایت ہے:
’’عن أم حبیبۃ رضي اللّٰہ عنہا قالت: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من صلی قبل الظھر أربعا وبعدھا أربعا حرمہ اللّٰہ تعالی علی النار‘‘(۲)
اس میں ظہر کے بعد چا ررکعت کا تذکرہ ہے جس میں دو سنت مؤکدہ او ردو سنت غیر مؤکدہ ہے۔ عصر کی چار رکعت سنت غیر مؤکدہ کے سلسلے میں روایت ہے:
’’عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: رحم اللّٰہ  إمرأ صلی قبل العصر أربعا‘‘(۳)
مغرب کی سنت مؤکدہ کے بارے میں روایت ہے:
’’عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہ قال من رکع بعد المغرب أربع رکعات کان کالمعقب غزوۃ بعدغزوۃ‘‘(۴)
عشا سے پہلے کی چار رکعت سنت اور عشاء کے بعد چار رکعت سنت کے سلسلے میں روایت ہے:
’’عن سعید بن جبیر رضي اللّٰہ عنہما کانوا یستحبون أربع رکعات قبل العشاء الأخرۃ‘‘(۵)
اسی طرح تین رکعت وتر اور دو رکعت بعد الوتر کے سلسلے میں روایت ہے:
’’عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان یؤتر بثلاث یقرأ في أول رکعۃ بسبح اسم ربک الأعلی وفي الثانیۃ قل یا أیھا الکافرون وفي الثالثۃ قل ھواللّٰہ أحد والمعوذتین‘‘(۱)
’’عن أم سلمۃ رضي اللّٰہ عنہا أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان یصلي بعد الوتر رکعتین‘‘(۲)
(۱)  أخرجہ البیھقي في سننہ، ’’باب عدد رکعات الصلوات الخمس‘‘: ج ۱، ص: ۳۶۱۔رقم: ۱۷۶۳
(۲) أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الصلوۃ، باب ماجاء في من صلی في یوم ولیلۃ ثنتی عشرۃ رکعۃ‘‘: ج۱، ص: ۹۴، رقم: ۴۱۵۔
(۱) أخرجہ الـبـخاري، في صحیحہ، ’’کتاب التہجد، باب تعاھد رکعتي الفجر ومن سمّاہا تطوعًا‘‘: ج ۱، ص:۱۵۶، رقم ۱۱۶۹؛ وأخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب صلوۃ المسافرین وقصرہا‘‘ باب استحباب رکعتي سنۃ الفجر والحث علیھما الخ‘‘: ج ۱، ص: ۲۵۱، رقم: ۷۲۴۔
(۲) أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الصلوۃ: باب اٰخر من سنن الظھر‘‘: ج ۱، ص: ۹۸، رقم: ۴۲۷۔
(۳) أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الصلوۃ: باب ما جاء في الأربع قبل العصر‘‘: ج ۱، ص: ۹۸، رقم: ۴۳۰۔
(۴) أخرجہ عبدالرزاق، في مصنفہ، ’’کتاب الصلوۃ: باب الصلاۃ فیمابین المغرب والعشاء‘‘: ج ۳، ص: ۴۵، رقم،۴۷۲۸۔
(۵) المروزي، مختصر قیام اللیل، ’’یصلي بین المغرب والعشاء أربع رکعات‘‘: ص: ۸۵۔

(۱) أخرجہ أبوجعفر، في شرح معاني الآثار، ’’کتاب الصلوۃ، باب الوتر‘‘: ج ۱، ص: ۲۰۰؛ رقم:۱۶۹۵۔
(۲) أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الوتر، باب ماجاء لا وتران فی لیلۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۰۸، رقم: ۴۷۱؛ وأخرجہ ابن ماجۃ، في سننہ، ’’أبواب إقامۃ الصلوات والسنۃ فیہا، ماجاء في الوتر، باب ما جاء في الرکعتین بعد الوتر جالساً‘‘: ج ۱، ص: ۸۳، رقم: ۱۱۹۵
۔

فتاوى دار العلوم وقف ديوبند ج 4 ص 28تا 31

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللہ التوفیق:معتکف اذان دینے کے لیے مسجد سے باہر نکل سکتا ہے، اعتکاف نہیں ٹوٹے گا؛ اس لیے کہ یہ بھی شرعی ضرورت ہے۔ تاہم اگر معتکف مؤذن نہ ہو اور اس کے علاوہ کوئی شخص اذان دینے والا موجود ہو تو بہتر ہے کہ وہ اذان کے لیے مسجد سے باہر نہ نکلے۔
’’(قولہ: وباب المنارۃ خارج المسجد) أما إذا کان داخلہ فکذلک بالأولیٰ قال في البحر: وصعود المأذنۃ إن کان بابہا في المسجد لایفسد وإلا فکذلک في ظاہر الروایۃ۔ ولو قال الشارح: وأذان ولو غیر مؤذن وباب المنارۃ خارج المسجد لکان أولی ح، قلت: بل ظاہر البدائع أن الأذان أیضًا غیر شرط فإنہ قال: ولو صعد المنارۃ لم یفسد بلا خلاف وإن کان بابہا خارج المسجد؛ لأنہا منہ؛ لأنہ یمنع فیہا کل ما یمنع فیہ من البول ونحوہ، فأشبہ زاویۃ من زوایا المسجد اھـ۔ لکن ینبغي فیما إذا کان بابہا خارج المسجد أن یقید بما إذا خرج للأذان؛ لأن المنارۃ وإن کانت من المسجد، لکن خروجہ إلی بابہا لا للأذان خروج منہ بلا عذر، و بہذا لایکون کلام الشارح مفرعًا علی الضعیف، ویکون قولہ: وباب المنارۃ إلخ جملۃ حالیۃ معتبرۃ المفہوم، فافہم‘‘(۱)
’’ولو صعد المئذنۃ لم یفسد اعتکافہ بلا خلاف، وإن کان باب المئذنۃ خارج المسجد، کذا في البدائع‘‘(۲)

(۱) ابن عابدین،رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الاعتکاف‘‘: ج ۳، ص: ۴۳۶۔
(۲) جماعۃ من علماء الہند، الفتاوی الہندیۃ: ’’کتاب الصوم، الباب السابع في الاعتکاف‘‘: ج ۱، ص: ۲۷۶۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص167

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ طریقہ پرایک رسم بنالی گئی ہے جس کو لازم سمجھا جاتا ہے کہ نماز کا سلام پھیرتے ہی تمام مقتدی کلمہ طیبہ زور زور سے پڑھتے ہیں اگر کوئی نہ پڑھے تو اس کو لعن طعن کرتے ہیں؛ اس لیے ایسا التزام بدعت ہوتا ہے؛ کیوں کہ کلمہ طیبہ کا کسی بھی وقت پڑھنا افضل ہے کسی خاص وقت میں اس کو لازم سمجھنا اس کو بدعت بنا دیتا ہے (۱) ایسی رسمی بدعات سے ہر مسلمان کو پرہیز لازم ہے جب کہ اس میں نقصان بھی ہے کہ مسبوقین کی نماز میں اس سے خلل پیدا ہوگا اور جس سے نمازیوں کی نماز میں خلل واقع ہوجائے وہ جائز نہیں ہے۔(۲)

(۱) ومنہا وضع الحدود والتزام الکیفیات والہیئات المعینۃ والتزام العبادات المعینۃ في أوقات معینۃ لم یوجد لہا ذلک التعیین في الشریعۃ۔ (الشاطبي، الاعتصام، ’’الباب الأول في تعریف البدع‘‘: ج ۱، ص: ۷۲)
(۲) لما صح عن ابن مسعود رضي اللّٰہ عنہ أنہ أخرج جماعۃ من المسجد یہللون ویصلون علی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم جہراً وقال ما أراکم إلا مبتدعین۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الحظر والإباحۃ: باب الاستبراء، فصل في البیع‘‘: ج ۹، ص: ۵۷۰)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص436

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب و باللہ التوفیق: فرض نماز کی پہلی رکعت میں کسی سورہ کا بعض حصہ اور دوسری رکعت میں کسی دوسری سورہ کا بعض حصہ پڑھنا درست نامناسب ہے اور اس حکم میں قرآن پاک کی تمام سورتیں شامل ہیں کیوں کہ یہ حکم مطلقاً ہے۔
’’الأفضل أن یقرأ في کل رکعۃ الفاتحۃ وسورۃ کاملۃ في المکتوبۃ … ولو قرأ في رکعۃ من وسط سورۃ أو من آخر سورۃ وقرأ في الرکعۃ الأخری من وسط سورۃ أخری أو من آخر سورۃ أخری، لا ینبغي لہ أن یفعل ذلک علی ماہو ظاہر الروایۃ، ولکن لو فعل ذلک لا بأس بہ۔ کذا في الذخیرۃ‘‘(۲)
اور اسی طرح مستحب یہ ہے کہ ہر رکعت میں پوری سورہ پڑھی جائے خواہ چھوٹی سورہ پڑھے یا بڑی سورہ پڑھے تاہم اگر کسی وجہ سے ایسا کرلیا گیا تب درست ہے نماز میں کوئی خلل واقع نہیں ہوگا۔
’’والأفضل أن یقرأ في کل رکعۃ سورۃ فاتحۃ ولو قرأ بعض السورۃ في رکعۃ وباقیہا في رکعۃ قیل یکرہ والصحیح أنہ لا یکرہ الخ‘‘(۱)

(۲) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع في صفۃ الصلاۃ، الفصل الرابع في القراء ۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۳۶۔
(۱) الحلبي، غنیۃ المتملي: ص: ۴۶۲۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص231

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: جو سنت مؤکدہ ہیں یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بطریق مواظبت ثابت ہیں ان کو ترک کرنے کی عادت بنا لینا باعث گناہ ہے، البتہ کبھی اگر اتفاقاً چھوٹ جائیں تو حرج نہیں ہے،(۱) ظہر سے قبل چار رکعت سنت مؤکدہ ہیں ان کو چھوڑنے سے گناہ ہوگا،(۲) جو سنن غیر موکدہ ہیں وہ نفل کے درجہ میں ہیں ان کو ترک کرنے سے کوئی گناہ لازم نہیں آتا ہے۔

(۱) قلت: لکن کونہ سنۃ مؤکدۃ لا یستلزم الإثم بترکہ مرۃ واحدۃ بلا عذر، فیتعین تقیید الترک بالاعتیاد والإصرار توفیقاً بین کلامہم کما قدمناہ، فإن الظاہر أن الحامل علی الإصرار علی الترک ہو الاستخفاف بمعنی التہاون وعدم المبالاۃ، لا بمعنیٰ الاستہانۃ والاحتقار۔ (الحصکفي، رد المحتار مع الدرالمختار: ’’باب صفۃ الصلاۃ: مطلب في قولہم الاسائۃ دون الکراہۃ‘‘: ج ۲، ص: ۱۷۱، زکریا دیوبند)
الذي یظہر من کلام أہل المذہب أن الإثم منوط بترک الواجب أو السنۃ المؤکدۃ علی الصحیح لتصریحہم بأن من ترک سنن الصلوات الخمس قیل لا یأثم، والصحیح أنہ یأثم۔ (الحصکفي، رد المحتار  مع الدرالمختار: کتاب الطہارۃ ’’سنن الوضوء: مطلب في السنۃ وتعریفہا‘‘: ج ۱، ص: ۲۲۰)
و یجاب عنہ بأن السنۃ المؤکدۃ بمنزلۃ الواجب في الإثم بالترک کما صرحوا بہ کثیرا۔ وصرح بہ في المحیط ہنا وأنہ لا یجوز ترک السنن المؤکدۃ۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’باب الوتر والنوافل‘‘: ج ۲، ص: ۸۶، زکریا دیوبند)
(۲) لأن فیہا وعیداً معروفاً قال علیہ الصلاۃ والسلام: من ترک أربعاً قبل الظہر لم تنلہ شفاعتي۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’باب الوتر والنوافل‘‘: ج ۲، ص: ۸۶، زکریا دیوبند)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص359

 

متفرقات

Ref. No. 845 Alif

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                         

بسم اللہ الرحمن الرحیم-:  درود شریف پڑھنا ایک عمل خیر بلکہ افضل عبادات میں سے ہے، شریعت میں کارخیر کرنے پر ہی نہیں بلکہ ہر خیر کی چیز سننے اور دیکھنے پر بھی ثواب ملتا ہے۔ اس لئے درود شریف پڑھنا اور سننا بھی لائق اجروثواب ہے۔ ظاہر ہے کہ جب غلط چیزوں کے دیکھنے اور سننے پر گناہ ہے تو اچھی چیزوں کے دیکھنے اور سننے پر ثواب یقینا ہوگا۔

واللہ تعالی اعلم  بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

متفرقات

Ref. No. 931/41-61

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  آپ کے دوست کسی فانی شی کے حصول میں غالبا زیادہ منہمک رہے ہیں۔ اور عبادتیں بھی غالبا اسی کے حصول کی غرض سے زیادہ کرتے ہوں گے۔ جب عبادتیں حقیقی مقاصد سے ہٹ کر کی جاتی ہیں تو وہ کبھی سکون نہیں پہونچاتی ہیں۔ آپ کے دوست کو چاہئے کہ اپنی عبادتیں صرف اللہ کی رضاء کے لئے کریں،  اور اپنے گناہوں کی بھی صدق دل سے معافی مانگیں ۔ ان شاء اللہ  تمام دنیاوی مشکلات بھی حل ہوجائیں گی۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے: واستغفروا ربکم انہ کان غفارا، یرسل السماء علیکم مدرارا ، ویمددکم باموال وبنین ویجعل لکم جنات ویجعل لکم انھارا۔

اللہ کی رضاء کے لئے عبادت کرنے اور اپنے گناہوں کی صدق دل سے معافی مانگنے سے اللہ تعالی معاف بھی فرمائیں گے۔  رحمتیں بھی برسائیں گے، مال بھی دیں گے، اور لڑکا نہ ہو تو لڑکا بھی ملے گا، یعنی دنیا میں بھی ترقی ہوگی اور آخرت میں بھی اچھامقام نصیب ہوگا۔ یقینا اللہ کی یاد سے دل کو سکون ملتا ہے بشرطیکہ عبادت خالص رضائے الہی کے لئے ہو۔ قرآن میں ہے: الا بذکراللہ تطمئن القلوب۔ آپ کے دوست کو چاہئے کہ اس پر عمل کرے اور مذکورہ خیالات سے توبہ کرے، اور اپنے ایمان کی حفاظت کرے۔ واللہ الموفق۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Islamic Creed (Aqaaid)

Ref. No. 1366/42-777

In the name of Allah the most Gracious the most Merciful

The answer to your question is as follows:

It is wajib (obligatory) to keep the clothes above the ankles, and it is strictly forbidden in the hadiths to keep them below.

عن أبى هريرة - رضى الله عنه - عن النبى - صلى الله عليه وسلم - قال «ما أسفل من الكعبين من الإزار ففى النار». (فیض الباری، باب من جر ثوبہ من الخیلاء 6/73) (فتح الباری لابن رجب، باب بالتنوین مااسفل من الکعبین 10/257) عَن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم أُزرة المؤمن إلى نصف الساق ولا حرج ولا جناح فيما بينه وبين الكعبين ما كان أسفل من الكعبين فهو في النار، من جر إزاره بطراً لم ينظر الله إليه. (معالم السنن، ومن باب قدر موضع الازار 4/197)

And Allah knows best

 

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

طہارت / وضو و غسل

Ref. No. 1489/42-953

وباللہ التوفیق:۔ اے سی سے نکلنے والا پانی پاک ہوتاہے، اس سے وضو وغسل سب جائز ہے۔ البتہ اس بات کی تحقیق کرلی جائے کہ اس سے اعضاء کو کوئی نقصان تو نہیں پہونچتا۔ طبی اعتبار سے اگر مضر ہو تو بچنا چاہئے تاہم وضو و غسل ہوجائے گا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

روزہ و رمضان

Ref. No. 1866/43-1729

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ روزہ شروع کرنے کے بعد بلاکسی عذر شرعی کے توڑنا جائز نہیں ہے، البتہ  رمضان کے قضا روزے توڑنے پر ایک مزید روزہ کی  قضا یاایک مزید کفارہ لازم نہیں ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند