نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللہ التوفیق: ریکارڈ شدہ اذان کو سنا دینے سے اذان کی سنت ادا نہیں ہوگی؛ اس لیے ایسا کرنا کافی نہیں ہے۔
’’وذکر في البدائع أیضاً أن أذان الصبي الذي لا یعقل لا یجزی ویعاد: لأن ما یصدر لا عن عقل لا یعتد بہ کصوت الطیور … ہو أن المقصود الأصلي من الأذان في الشرع الإعلام بدخول أوقات الصلاۃ ثم صار من شعار الإسلام في کل بلدۃ أو ناحیۃ من البلاد الواسعۃ علی ما مر، فمن حیث الإعلام بدخول الوقت وقبول قولہ لا بد من الإسلام والعقل والبلوغ والعدالۃ‘‘ (۱)

(۱) ابن عابدین،رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الأذان، مطلب في أذان الجوق‘‘: ج ۲، ص: ۶۲، زکریا، دیوبند۔
وأذان الصبي الذي لا یعقل لا یجوز ویعاد، وکذا المجنون، ہکذا في النہایۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الثاني في الأذان‘‘: الفصل الأول: في صفتہ وأحوال المؤذن، ج ۱، ص: ۱۱۰، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص148

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: (۱) اگر امام کی آواز مقتدیوں تک نہ پہنچ سکتی ہو، تو مکبر مقرر کرنا مستحب ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض الوفات میں جب آپ کی آواز کمزور ہوگئی تھی تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے آپ کی آواز کو لوگوں تک پہنچایا تھااس لیے یہ عمل بہتر ہے۔
(۲) اگر خود بخود امام کی آواز پہنچ رہی ہو، تو وہاں مکبر مقرر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
(۳) جو شخص نماز میں ہواور اس نے نماز میں تکبیر تحریمہ کے ساتھ تکبیر کی نیت کی ہو اسی کو مکبر ہونا چاہیے خارجِ نماز کوئی شخص مکبر نہیں بن سکتا ہے، اسی طرح اگر کوئی شخص صرف بات پہوچانے کی نیت کرے خود اپنی تکبیر تحریمہ کی نیت نہ کرے تو نہ اس کی نماز ہوگی اور نہ ہی اس کی تکبیر کی اقتدا کرنے والوں کی نماز ہوگی۔
’’إعلم أن الإمام إذا کبر للافتتاح فلابد لصحۃ صلاتہ من قصدہ بالتکبیر الإحرام، و إلا فلا صلاۃ لہ إذا قصد الإعلام فقط، فإن جمع بین الأمرین بأن قصد الإحرام و الإعلان للإعلام فذلک ہو المطلوب منہ شرعا، وکذلک المبلغ إذا قصد التبلیغ فقط خالیاعن قصد الإحرام فلا صلاۃ لہ، ولا لمن یصلي بتبلیغہ في ہذہ الحالۃ لأنہ اقتدی بمن لم یدخل في الصلاۃ، فإن قصد بتکبیرہ الإحرام مع التبلیغ للمصلین فذلک ہو المقصود منہ شرعا، کذا في فتاویٰ الشیخ محمد بن محمد الغزي‘‘(۱)
(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب في التبلیغ  خلف الإمام‘‘: ج ۲، ص: ۱۷۱، مکتبہ: زکریا دیوبند
لکن إذا کان بقرب الإمام یسمع التکبیرات منہ فأما إذا کان یبعد منہ یسمع من المکبّرین یأتي بجمیع ما یسمع۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب السابع عشر في صلاۃ العیدین‘‘: ج ۱، ص: ۲۱۲)
ولقولہ … یقتدی بہ أبو بکر رضي اللّٰہ عنہ وقال کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم یصلي بالناس وکان أبو بکر مبلغاً۔ (العیني، البنایۃ، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ‘‘: ج ۲، ص: ۳۶۱، مکتبہ: نعیمیہ دیوبند
)
 

فتاوى دار العلوم وقف ديوبند ج 4 ص:  405

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیتوں کے پڑھنے سے نماز درست ہوجاتی ہے صورت مسئولہ میں دو آیتیں اگر چھوٹی تین آیتوں کے برابر تھیں تو نماز درست ہوگئی ورنہ نہیں، تین چھوٹی آیتوں کے برابر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ سورہ عصر ، اخلاص ، کوثر وغیرہ کے برابر ہو یاکم از کم درج ذیل آیتوں کے برابر ہوجائے۔ {ثُمَّ نَظَرَہلا ۲۱ ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَہلا ۲۲ ثُمَّ اَدْبَرَ وَاسْتَکْبَرَہلا ۲۳} اگر آپ دوسری رکعت میں پڑھی گئی دونوں آیتیں لکھ دیں تو واضح طور پر بتادیا جائے گا کہ یہ دو آیتیں چھوٹی تین آیتوں کے برابر ہیں یا نہیں، نیز امام کو اتنی کم قرأت نہیں کرنی چاہئے کہ شبہ ہونے لگے کہ نماز ہوئی یا نہیں۔(۱)
(۱) وضم أقصر سورۃ کالکوثر أو ما قام مقامہا، وہو ثلاث آیات قصار، نحو {ثُمَّ نَظَرَہلا ۲۱ ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَہلا ۲۲ ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَکْبَرَہلا ۲۳} وکذا لو کانت الآیۃ أو الآیتان تعدل ثلاثا قصاراً۔ ذکرہ الحلبي أي في شرحہ الکبیر علی المنیۃ۔ وعبارتہ: وإن قرأ ثلاث آیات قصاراً أو کانت الآیۃ أو الآیتان تعدل ثلاث آیات قصار خرج عن حد الکراہۃ المذکورۃ: یعنی کراھۃ التحریم (الحصکفي، رد المحتار علی الدرالمختار، ’’باب صفۃ الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۱۴۹، ۱۵۰، زکریا)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص105

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب و باللہ التوفیق: امام صاحب کو یہ عادت بنا لینا خلاف سنت ہے اور مکروہ ہے اگر کوئی عذر نہ ہو تو نماز فجر میں سورہ حجرات سے لے کر سورہ بروج تک سورتوں میں سے ایک ایک سورت یا اس کے بقدر ایک ایک رکعت میں پڑھے یہ ہی مسنون اور مستحب ہے۔ البتہ اگر وقت کی تنگی ہو یا کسی اور ضرورت یا عذر کی بنا پر قرآت مختصر کرنی پڑے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔(۱)
(۱) واستحسنوا في الحضر طوال المفصل في الفجر والظہر … ویکرہ أن یوقت شیئاً من القرآن لشيء من الصلوات، قال الطحاوي و الإسبیجابي: وہذا إذا رآہ حتماً واجباً بحیث لایجوز غیرہ، أو رأي قراء ۃ غیرہ مکروہۃ، وأما إذا قرأ لأجل الیسر علیہ أو تبرکاً بقراء تہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فلا کراہۃ في ذلک ولکن یشترط أن یقرأ غیرہ أحیانا لئلا یظن الجاہل أن غیرہ لایجوز۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاوی الھندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع في صفۃ الصلاۃ، الفصل الرابع‘‘: ج۱، ص: ۱۳۵، زکریا دیوبند)
ومشایخنا استحسنوا قراء ۃ المفصل لیستمع القوم ، و لیتعلموا … اختار في البدائع أنہ لیس في القراء ۃ تقدیر یعني، بل یختلف باختلاف الوقت، وحال الإمام والقوم، کما في البحر۔ (حسن بن عمار، مراقي الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوي، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في بیان سننہا‘‘: ص: ۲۶۳، شیخ الہند دیوبند)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص224

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: بلیہ ونوازل کی حالت میں فجر کی نماز میں قنوت نازلہ کا اصل حکم قائم ہے۔ فقہاء کے کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں رفع یدین افضل نہیں ہے۔
’’والذي یظہر لي أن المقتدي یتابع إمامہ إلا إذا جہر فیؤمن وإنہ یقنت بعد الرکوع لا قبلہ‘‘(۱)
اس کے لیے ارسال تو ہے ہی؛ لیکن رفع یدین کے بارے میں بدائع الصنائع جلد: ۳، ص: ۳۷۲ میں ہے۔
’’روي عن علي رضي اللّٰہ عنہ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم أنہ کان إذا أراد أن یقنت کبر وقنت وأما رفع الیدین، فلقول النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: لا ترفع الیدین إلا في سبعۃ مواطن وذکر من جملتہا القنوت‘‘(۲)
لیکن شامی میں یہ حدیث اس طرح منقول ہے۔
’’لا ترفع الأیدي إلا في سبع مواطن: عند افتتاح الصلاۃ وفي العیدین والقنوت في الوتر وعند استلام الحجر الخ‘‘(۳)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رفع یدین قنوت وتر کے ساتھ ہے قنوت نازلہ کے وقت نہیں؛ لیکن عمومی جملہ سے معلوم ہوتا ہے کہ قنوت نازلہ سے قبل بعد الرکوع رفع یدین ہے۔
بظاہر دونوں صورتیں جائز ہیں، فرق اولیت اور افضلیت کا ہوگا۔ لہٰذا اس مسئلہ میں نزاع اور بحث نہ ہونی چاہیے۔
(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل، مطلب في القنوت للنازلۃ‘‘: ج ۲، ص: ۴۴۹۔)
(۲) الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلاۃ، وقت الوتر و صفۃ القرائۃ فیہ‘‘: ج ۱، ص:  ۶۱۲۔)
(۳) الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلاۃ، حکم رفع الیدین‘‘: ج ۱، ص: ۴۸۵۔)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص332

 

نماز / جمعہ و عیدین

 

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم: ۔شرعی حدود میں رہ کر تعویذ کرنا جائز ہے،اور ایسے شخص کی امامت درست ہے۔ جھوٹ بولنا اور دھوکہ دینا گناہ کبیرہ ہے، اور ایسے شخص کی امامت مکرہ تحریمی ہے۔ مذکورہ صورت میں تحقیق سے جو ثابت ہو اسی کے مطابق عمل کیا جانا چاہئے۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ذبیحہ / قربانی و عقیقہ

Ref. No. 37/1189

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم: ۔  وہ کپڑے، موبائل  اور برتن وغیرہ   جو استعمال  میں ہوں ان کو نصاب میں شامل نہیں کیا جائے گا۔   واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

Ref. No. 39/1061

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  ۱/اشعری :  یہ مسلک امام ابوالحسن الاشعری کی طرف منسوب ہے جو حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں۔ عقیدہ کے باب میں ان کی پیروی کرنے والے اشعری کہلاتے ہیں ۔ ۲/ماتریدی : یہ مسلک ابومنصور ماتریدی کی طرف منسوب ہے جو امام محمد بن الشیبانی کے شاگرد ہیں۔ (یہ امام محمد امام ابوحنیفہ کے شاگرد اور امام شافعی کے استاذ ہیں)۔ان کے متبعین کو ماتریدی کہاجاتاہے۔ 

 امام  ابو الحسن اشعری  اور امام ابو منصور ماتریدی    یہ دونوں حضرات اہل سنت والجماعت میں سے ہیں ۔ ان کے دور میں عقیدہ کے باب میں لوگ مختلف نظریات اور شکوک و شبہات میں مبتلا تھے، ان دونوں حضرات   نے مسائل اعتقادیہ میں بڑی تحقیق و تدقیق کی ہے اور اسلامی عقائد کو عقل و نقل سے مدلل کر کے ثابت کیا اور عقائد کے باب میں جو غیروں نے شکوک و شبہات عوام کے ذہن میں ڈالے تھے ان کا خاتمہ کیا  تاکہ اہل سنت والجماعت کا مسلک خوب روشن ہوجائے ۔  ۳/معتزلی: اس فرقہ کا بانی واصل بن عطاء الغزال تھا جس کے عقائد  اہل سنت والجماعت کے  خلاف  تھے۔ اہل سنت والجماعت سے الگ ہوجانے کی بناپر ان کو معتزلہ کہا جاتا ہے اور ان کے ماننے والے کو معتزلی کہتے ہیں۔ معتزلہ کے مذہب کی بنیاد عقل پر ہے اور عقل کو نقل پر ترجیح دیتے ہیں، عقل کے خلاف قطعیات میں تاویلات کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

فقہ
الجواب وباللہ التوفیق:-بسم اللہ الرحمٰن الرحیم: بشرط صحت سوال مذکورہ صورت میں ہبہ درست ہوگیا۔ کچھ سامان کا رکھا رہنا ہبہ درست ہونے کے لئے مانع نہیں ہے۔ واللہ تعالی اعلم دارالافتاء دارالعلوم وقف دیوبند

Islamic Creed (Aqaaid)

Ref. No. 41/1034

In the name of Allah the most gracious the most merciful

The answer to your question is as follows:

'Alim' means a person who has deep and comprehensive Islamic knowledge. In our time, the one who completed the customary syllabus of Islamic sciences from a reliable madrasa is called ‘Alim.’  

And Allah knows best

Darul Ifta            

Darul Uloom Waqf Deoband