خوردونوش

Ref. No. 1012/41-174

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  کھانے کے بعد کی مذکورہ دعا تقریبا دس کتب حدیث میں مذکور ہے، اور ہر جگہ بغیر من کے ہے اس لئے بغیر "من" کے ہی پڑھنا چاہئے۔  

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

احکام میت / وراثت و وصیت

Ref. No. 1130/42-349

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آپ کے والد نے جو کچھ جائداد چھوڑی ہے، اس کو 120 حصوں میں تقسیم کریں گے، جن میں سے آپ کے دادا کو 20 حصے، دادی کو 20 حصے، آپ کی والدہ کو 15 حصے، آپ دونوں بھائیوں میں سے ہر ایک کو 26 حصے(کل 52حصے) اور آپ کی بہن کو 13 حصے ملیں گے۔

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ربوٰ وسود/انشورنس

Ref. No. 1231/543

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  مذکورہ معاملہ سودی ہے، اور ناجائز ہے۔ اگر  معاملہ اس طرح کیاجائے کہ ڈالر ابھی دیدیاجائے اور ایک ماہ کے بعد آج کی مارکیٹ کے حساب سے قرض کی ادائیگی کرنی ہو، یا یہ طے کرلیا جائے کہ ایک ماہ کے بعد کرنسی کا مارکیٹ میں جو ریٹ ہوگا وہ ادا کرنا ہوگا تو درست ہے۔ مگر یہ طے کرلینا کہ ایک ماہ کے بعد ڈالر کی قیمت بڑھے یا گھٹے آپ کو 170 کے حساب سے ہی دینا ہوگا یہ سودی معاملہ ہے اور سودی معاملہ حرام ہے۔

قال اللہ تعالی واحل اللہ البیع وحرم الربوا (سورۃ البقرہ 275)۔

وإذا عدم الوصفان الجنس والمعنى المضموم إليه حل التفاضل والنساء، لعدم العلة المحرمة والأصل فيه الإباحة. وإذا وجدا. حرم التفاضل والنساء لوجود العلة. وإذا وجد أحدهما وعدم الآخر حل التفاضل وحرم النساء (الھدایۃ، باب الربا،3/61)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

متفرقات

Ref. No. 1354/42-767

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کتاب لکھ کر اس کو کسی کتب خانہ والے کے ہاتھ  بیچ دینا اور حق طباعت کا بھی پیسہ لےلینا درست ہے۔نیز  اگرصرف حق طباعت کو فروخت کیا جائے تو   بھی  درست ہے۔ حق طباعت آج کل عرف کی بنا پر  ایک  ایسا قانونی حق  بن چکا ہے جس کا رجسٹریشن ہوتاہے اور اب یہ اعیان و اموال کے درجہ میں ہے، اور ایک مال متقوم ہے۔ بیع  کے اندر مبیع کا مال متقوم ہونا ضروری ہے۔   البتہ اگر سافٹ کاپی فروخت کریں اور اس کے ساتھ حق طباعت بھی دیدیں اور دونوں کا پیسہ ایک ہی عقد میں طے کرلیں تو یہ صورت زیادہ بہتر ہے۔ دراصل یہ مسئلہ علماء کے درمیان مختلف فیہ ہے مگر دارالعلوم دیوبند نے حق طباعت کو مال متقوم  مان کر اس کی خریدوفروخت کی اجازت دی ہے۔ اور اسی کو راجح قراردیاہے۔

والحاصل أن القياس في جنس هذه المسائل أن يفعل صاحب الملك ما بدا له مطلقا لأنه يتصرف في خالص ملكه وإن كان يلحق الضرر بغيره، لكن يترك القياس في موضع يتعدى ضرره إلى غيره ضررا فاحشا كما تقدم وهو المراد بالبين فيما ذكر الصدر الشهيد وهو ما يكون سببا للهدم وما يوهن البناء سبب له أو يخرج عن الانتفاع بالكلية وهو ما يمنع من الحوائج الأصلية كسد الضوء بالكلية على ما ذكر في الفرق المتقدم واختاروا الفتوى عليه. (فتح القدیر، مسائل شتی من کتاب القضاء 7/326)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Islamic Creed (Aqaaid)

Ref. No. 1584/43-1118

In the name of Allah the most Gracious the most merciful

The answer to your question is as follows:

It is always better to save the water which is going to waste. Therefore, you can store the masjid’s extra water (going to waste) for your domestic use. There is nothing wrong in it.

(وإن كانت) اللقطة (حقيرة) بحيث يعلم أن صاحبها لا يطلبها (كالنوى وقشور الرمان) والبطيخ في مواضع متفرقة (والسنبل بعد الحصاد ينتفع بها بدون تعريف) لأن إلقاءها إباحة للأخذ دلالة (وللمالك أخذها) لأن التمليك من المجهول لا يصح. (مجمع الانھر، الانتفاع باللقطۃ 1/708)

And Allah knows best

 

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:قرآن کریم کی متعدد آیتوں میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ جو شخص صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے وہ مسلمان ہے اور جو اللہ کے علاوہ کس کی پوجا کرے وہ دائرۂ اسلام سے خارج اور کافر ہے(۱) اور سوال میں صراحت ہے کہ مذکورہ شخص اور اس کے اہل خانہ مندر میں غیراللہ کی پوجا کرتے ہیں؛ اس لئے بشرط صحتِ سوال مذکورہ شخص دائرۂ اسلام سے خارج اور کافر ہے۔(۲) اور سوال میں مذکور دیگر فسقیہ اعمال اس کے مؤید ہیں۔ اور اسلام میں فتاویٰ کی جن کتابوں کو معتبر و معتمد تسلیم کیا جاتا ہے ان میں اس بات کی صراحت ہے کہ جو شخص دائرۂ اسلام سے خارج اور کافر ہو یا فسق و فجور میں مبتلا ہو وہ مسلمانوں کے اوقاف کا متولی وذمہ دار نہیں ہوسکتا (۳)؛ اس لئے بشرط صحتِ سوال مذکورہ شخص کو مسلمانوں کے اوقاف کا متولی یا ذمہ دار بنایا جانا شرعاً ناجائز وحرام ہے۔

(۱) {وَقَضٰی رَبُّکَ اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّا ٓاِیَّاہُ} (سورہ بنی اسرائیل : ۲۳) …{فَمَنْ کَانَ یَرْجُوْا لِقَآئَ رَبِّہٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّلَا یُشْرِکْ بِعِبَادَۃِ رَبِّہٖٓ اَحَدًاہع۱۱۰} (سورۃ الکہف: ۱۱۰)

(۲) {وَمَآ اُمِرُوْٓا اِلَّا  لِیَعْبُدُو اللّٰہَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ ۵لا} (سورۃ البینہ: ۵)

 قال: والکافر إذا صلی بجماعۃ أو أذّن في مسجد أو قال: أنا معتقد حقیقۃ الصلاۃ في جماعۃ یکون مسلما لأنہ أتی بما ہو من خاصیّۃ الإسلام کما أن الإتیان بخاصیَّۃ الکفر یدل علی الکفر، فإن من سجد لصنم أو تزیا بزنارٍ أو لبس قلنسوۃ المجوس یحکم بکفرہ۔ (عبد اللّٰہ بن محمد، الاختیار لتعلیل المختار، ’’فصل فیما یصیر بہ الکافر مسلماً‘‘: ج ۴، ص: ۱۵۰)

(۳)وینزع وجوباً بزازیۃ لو الواقف درر فغیرہ أولی غیر مأمون أو عاجزا أو ظہر بہ فسق إلخ۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع ردالمحتار، ’’کتاب الوقف: مطلب: یأثم بتولیۃ الخائن‘‘: ج۶، ص: ۵۷۸)

وإن کا غیر مأمون أخرجہا من یدہ وجعلہا في ید من یثق بدینہ إلخ۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الوقف‘‘: ج ۵، ص: ۴۰۰)

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

مساجد و مدارس

Ref. No. 1752/43-1464

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مدرسہ کی عمارت میں اگر دینی تعلیم کے اعتبار سے کوئی کمی و کوتاہی نہیں ہورہی ہے  اور مدرسہ کے مقاصد وافادیت پر بھی کوئی اثر نہیں پڑرہا ہے تو وہاں پر اسکولی تعلیم   دے سکتے ہیں۔ اور اسکول میں پڑھنے والے بچوں سے فیس بھی لے سکتے ہیں لیکن اساتذہ کی تنخواہ ودیگر ضروریات کے بعد پیسے بچتے ہوں تو اس کو مدرسہ کے مصارف میں استعمال کیا جائے، آپ بلاتعیین کے اس کو اپنی ذاتی استعمال میں نہیں لاسکتے ہیں۔ چونکہ آپ اور آپ کی اہلیہ دونوں پڑھاتے ہیں، اور نگرانی وانتظامی امور انجام دیتے ہیں اس لئے آپ دونوں اپنی تنخواہ لے سکتے ہیں ۔

المال الموقوف علی المسجد الجامع ان لم تکن للمسجد حاجۃ للمال فللقاضی ان یصرف فی ذلک لکن علی وجہ القرض فیکون دینا فی مال الفئ (الھندیۃ 2/462)  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ایصال ثواب کے لیے شرعاً نہ کوئی تاریخ مقرر ہے، اور نہ ہی کوئی دن متعین ہے؛ بلکہ ہمہ وقت ایصال ثواب جائز اور درست ہے، پس مذکورہ بالا تمام رسوم غیرشرعی رسوم ہیں، ان رسوم کو ایصال ثواب کے لئے مقرر کرنا اور ان میں مذکورہ کھانوں کو ایصالِ ثواب کے لئے مقرر کرنا شرعاً درست نہیںہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے؛ اس لیے اس کو بدعت ہی کہا جائے گا، جس سے پرہیز کرنا ہر مسلمان پر ضروری ہے۔(۱)

(۱) عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا، قالت: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو رد۔ (أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب الأقضیۃ: باب نقض الأحکام‘‘: ج ۲، ص: ۷۷، رقم: ۱۷۱۸)
{إِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ کَانُوْٓا إِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِط} (سورۃ الإسراء: ۲۷)
وقال مجاہد لو انفق انسان ما لہ کلہ في الحق لم یکن مبذراً ولو انفق مدا في غیر حق کان مبذراً۔ (تفسیر ابن کثیر، وقال مجاہد لو انفق انسان ما لہ کلہ في الحق لم یکن مبذراً ولو انفق مدا في غیر حق کان مبذراً۔ (تفسیر ابن کثیر، ’’سورۃ الإسراء: ۲۷‘‘: ج ۲، ص: ۶۹)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص489

حج و عمرہ

Ref. No. 2479/45-3765

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ احرام باندھنے کے بعد تلبیہ یا اس کے قائم مقام ذکر کا پڑھنا فرض ہے، آپ نے نماز پڑھی ، تکبیر تحریمہ کہااور تسبیح فاطمی  پڑھی ، یہ سب اذکار تلبیہ کے قائم مقام ہوگئے  اور آپ کا احرام درست ہوگیا اور عمرہ و حج بھی درست ہوگیا۔ 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

فقہ
الجواب وباللّٰہ التوفیق:یہ خواب خواب دیکھنے والے کی ترقی کی علامت ہے؛ اس لئے خوب محنت وجدوجہد سے کام لیں۔(۲) (۲) حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے، اگر خوراک مزے دار اور شیریں ہے، تو خوشی اور شادی ہے اور اگر ترش اور تلخ ہے، تو غم واندوہ پر دلیل ہے اور خواب میں کھانے کی چیز فروخت کرنے والا بات کرنے والا آدمی ہے۔ (تعبیر الرؤیا اردو، ’’باب ک ، کھانا‘‘: ص: ۲۵۱) فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص174