Frequently Asked Questions
اسلامی عقائد
Ref. No. 39 / 850
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر ان صفات کی نسبت کرنے میں غلو سے کام لے اور نبی کے حاضر وناظر وعالم الغیب ہونے اور اللہ کے عالم الغیب وحاضر ناظر ہونے میں کوئی فرق نہ کرے تو اسلام سے خارج ہے، اور اگر دونوں میں فرق کرتا ہے اور تاویل کرتا ہے تو اس کو اسلام سے خارج نہیں کہا جائے گا۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
حج و عمرہ
Ref. No. 1014/41-168
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اپنے وطن واپسی کے وقت بیت اللہ شریف سے رخصت ہونے کے لیے جو طواف کیاجاتاہے اس کو طواف وداع کہا جاتا ہے۔ طوافِ وداع آفاقی پرواجب ہے اور اس کا وقت طوافِ زیارت کرنے کے بعد سےشروع ہو جاتا ہے ۔ اگر نفل کی نیت سے کوئی طواف کر لیا جائے تب بھی طوافِ وداع اداہو جاتا ہے۔ لیکن اگر کوئی طواف وداع نہ کرسکے تو اس کے ذمہ دم دینا لازم ہوتا ہے۔ دم کا حدودِ حرم میں ہونا ضروری ہے اور کسی دوسرے شخص کو رقم دے کر حدودِ حرم میں دم کی ادائیگی کروانابھی جائز ہے۔ صورت مسئولہ میں آپ کی بیوی آپ کے لئے حلال ہے۔
وکل دم وجب علیه في شيء من أمر الحج والعمرة، فإنه لایجوز ذبحه إلا بمکة، أو حیث شاء من الحرم۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ربوٰ وسود/انشورنس
Ref. No. 1140/42-364
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر اصل مالک تک کمیشن کی رقم نہ پہونچ سکے تو بلانیت ثواب غرباء پر صدقہ کردیں۔ آپ کے لئے اس رقم کا استعمال جائز نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
The Holy Qur’an & Interpretation
Ref. No. 1232/42-548
In the name of Allah the most Gracious the most Merrciful
The answer to your question is as follows:
Blood is interpreted as haram wealth. If you have haram or doubtful wealth, give it in charity. And if not, it's a satanic dream. So, before going to bed, recite Ayatul-Kursi and the four Quls, blow on your hands and spread them all over your body. Insha Allah, such dreams will not pester you. May Allah protect you from all evils!
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
Taharah (Purity) Ablution &Bath
Ref. No. 1356/42-756
In the name of Allah the most Gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows:
The above details show that you are no longer in your previous habit. In this regard, the ruling now is that according to the previous habit, if the bleeding stops, you should start praying, but if the blood appears again before ten days, then these days will be counted as menstruation and the prayers will be waived during the menstrual period. Making up those prayers is not obligatory on you. However, if there is bleeding even after ten days, then it will be counted as the blood due to disease. So, you have to perform Ghusl and offer prayers during these days.
(وإن) انقطع لدون أقله تتوضأ وتصلي في آخر الوقت، وإن (لأقله) فإن لدون عادتها لم يحل، وتغتسل وتصلي وتصوم احتياطا؛ وإن لعادتها، فإن كتابية حل في الحال وإلا (لا) يحل (حتى تغتسل) أو تتيمم بشرطه (أو يمضي عليها زمن يسع الغسل) ولبس الثياب، والتحریمۃ الخ (شامی باب الحیض 1/294)
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
نکاح و شادی
مساجد و مدارس
Ref. No. 2377/44-3589
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس کا کوئی متعین جواب نہیں دیاجاسکتاہے، بلکہ مدرسہ میں جس طرح کا نظام بنایاجائے اس پر عمل ہوتاہے، بسا اوقات کمیٹی یہ اختیار مہتمم کو دے دیتی ہے اور کسی جگہ کمیٹی ہی تنخواہ میں اضافہ کا اختیار رکھتی ہے، کسی جگہ کمیٹی ہی نہیں ہوتی ہے صرف مہتمم صاحب ہوتے ہیں جو تنہا اختیارات رکھتے ہیں، یہ ساری صورتیں ہی درست ہیں، اس لئے کوئی صورت متعین نہیں ہوسکتی ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
اسلامی عقائد
الجواب وباللّٰہ التوفیق:مذکورہ معمول کا یا قبرستان جاتے ہوئے مذکورہ کلمہ پڑھنے کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں۔ اتفاقا ایسا ہو تو اباحت کے درجہ میں ہوگا اور اگر اس طریقہ کو شرعی طریقہ سمجھ کر رسم بنالیا گیا اور ضروری سمجھا گیا تو یہ معمول بدعت میں شمار ہوگا۔(۱)
(۱) وکل ہذہ بدع ومنکرات لا أصل لہا في الدین ولا مستند لہا من الکتاب والسنۃ ویجب علی أہل العلم أن ینکروہا وأن یبطلوا ہذہ العادات ما استطاعوا۔ (علامہ أنور شاہ الکشمیري، معارف السنن، ’’باب الشتدید في البول‘‘: ج ۱، ص: ۲۶۶)
رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: من عمل عملاً لیس علیہ أمرنا فہو رد۔ (أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب الأقضیۃ: باب نقض الأحکام الباطلۃ‘‘: ج ۲، ص: ۷۷، رقم: ۱۷۱۸)
ویکرہ الاجتماع علی إحیاء لیلۃ من ہذہ اللیالي۔ (حسن بن عمار، المراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في تحیۃ المسجد وصلاۃ الضحیٰ وإحیاء اللیالي‘‘ص: ۴۰۲)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص491
قرآن کریم اور تفسیر
الجواب وباللّٰہ التوفیق:سائنسی ترقی کی بنا پر علم غیب میں کوئی ٹکراؤ نہیں ہے، آیت کے مضمون کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ آیت کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ ہی جانتا ہے کہ ماں کے پیٹ میں کتنی مدت رہے گا، اس کی زندگی کتنی ہے، عمل کیسے ہوں گے، رزق کتنا ہوگا، نیک بخت ہوگا یا بد بخت اور اعضاء ظاہر ہونے سے پہلے اللہ ہی جانتا ہے کہ بچہ ہے یا بچی، خلقت کے مکمل ہو جانے کے بعد پتہ چل جائے کہ بچہ ہے یا بچی یہ علم غیب میں سے نہیں ہے؛ بلکہ یہ تو علم المشاہدہ میں آچکا ہے۔ نیز اللہ تعالیٰ کا علم آلہ کا محتاج نہیں ہے جب کہ ڈاکٹر حضرات آلہ اور مشین کے ذریعہ معلوم کرتے ہیں پھر اللہ تعالیٰ کو استقرار کے وقت سے ہی معلوم ہوتا ہے جب کہ ڈاکٹر کو ایک مدت کے بعد پتہ چلتا ہے اس لیے موجودہ سائنسی تحقیق کی بنا پر آیت پر اعتراض کرنا درست نہیں ہے۔(۱)
(۱) في التفسیر المغیر: ویعلم ما في الأرحام أي لا یعلم أنہ إلا اللّہ ما في الأرحام من خواص الجنین وأحوالہ العارضۃ لہ من طبائع وصفات وذکورۃ وأنوثۃ وتمام خلقہ ونقصانہا فإن توصل العلماء بسبب التحلیل الکلیمائی کون الجنین ذکرا أو أنثی فلا یعني ذلک غیبا وإنما بواسطۃ التجربۃ وتظل أحوال أصري۔ (وھبۃ زحیلي، تفسیر المنیر: ج ۱۱، ص: ۱۹۵)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص43
فقہ
الجواب وباللّٰہ التوفیق:یہ خواب خوش آئند ہے، خواب دیکھنے والے کو کوئی خوشی میسر آئے گی، درود شریف کثرت سے پڑھیں حالت نارمل ہو جائے گی۔ (إن شاء اللّٰہ)(۱)
(۱) ورؤیۃ الصحابۃ رضي اللّٰہ عنہم تدل علی الخیر والبرکۃ علی حسب منازلہم ومقادیرہم المعروفۃ في سیرہم وطریقتہم وربما دلت رؤیۃ کل واحد منہم علی ما نزل بہ، وما کان في أیامہ من فتنۃ أو عدل فمن رأی أنہ حشر مع أصحاب رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فإنہ من یطلب الاستقامۃ في الدین۔ (العبد الغني بن إسماعیل، تعطیرالأنام: ج ۱، ص: ۱۲)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص176