Frequently Asked Questions
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب و باللّٰہ التوفیق: کوئی مسائل کا جاننے والا نیک اور باشرع آدمی امام بنالیا جائے، ایسا شخص جو سٹہ لگاتا ہے یا لگواتا ہو وہ فاسق ہے اس کی امامت صحیح نہیں ہے۔(۱)
(۱) کرہ إمامۃ الفاسق … والفسق لغۃ: خروج عن الاستقامۃ، وہو معنی قولہم: خروج الشيء عن الشيء علی وجہ الفساد۔ وشرعا: خروج عن طاعۃ اللّٰہ تعالیٰ بارتکاب کبیرۃ۔ قال القہستاني: أي أو إصرار علی صغیرۃ۔ (فتجب إہانتہ شرعًا فلا یعظم بتقدیم الإمامۃ، تبع فیہ الزیلعي ومفادہ کون الکراہۃ في الفاسق تحریمیۃ۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلوۃ،، باب الإمامۃ‘‘: ص:۳۰۳)
صلی خلف فاسق أو مبتدع نال فضل الجماعۃ۔ قولہ: نال فضل الجماعۃ أفاد أن الصلاۃ خلفہما أولٰی من الإنفراد، لکن لاینال کما ینال خلف تقي ورع۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ، مطلب في إمامۃ الأمرد‘‘: ج۲، ص: ۳۰۱)
وأما الفاسق فقد عللوا کراہۃ تقدیمہ بأنہ لا یہتم لأمر دینہ وبأن في تقدیمہ للإمامۃ تعظیمہ وقد وجب علیہم إہانتہ شرعًا، ولا یخفی أنہ إذا کان أعلم من غیرہ لاتزول العلۃ، فإنہ لایؤمن أن یصلي بغیر طہارۃ فہو کالمبتدع تکرہ إمامتہ بکل حال بل مشی في شرح المنیۃ علی أن کراہۃ تقدیمہ کراہۃ تحریم لما ذکرنا۔ (أیضاً: ج۲، ص: ۲۹۹)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص196
اسلامی عقائد
Ref. No. 2733/45-4258
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مرنے کے بعد نیکوں کی ارواح علیین میں اوربروں کی ارواح سجین میں جاتی ہیں، علیین ایمان والوں کا اور سجین کافر وں کا ٹھکانہ ہے۔ ” سجین “ سجن کے مادہ سے لیا گیا ہے جس کے مختلف معانی ہیں ۔ سخت و شدید زندان ، قعر جہنم میں ایک بہت ہی ہولناک وادی ، وہ جگہ جہاں کافروں کے اعمال نامے رکھے جاتے ہیں ، اور جہنم کی آگ ۔تفسیر میں آیا ہے کہ سجّین ایک کتاب ہے جو برائیوں کے دیوان کا جامع ہے جس میں خدا نے جن و انس میں سے کافروں کے اعمال کو مدون کیا ہے۔ اس کو سجین اس لئے کہا گیا کہ اس دیوان کے مشتملات ان کے جہنم میں مقید ہونے کا سبب ہوں گے ایمان والوں کی کتاب کے بر عکس جو علیین میں ہے ۔ سجین ساتویں زمین میں ہےاور علیین ساتویں آسمان پر ہیں۔
اہل السنة والجماعةکا عقیدہ ہے کہ انسان کی وفات سے لے کر قیامت قائم ہونے تک کا زمانہ عالم برزخ ہےخواہ موت کے بعد جسم انسانی کے اجزاء مٹی میں ہوں یا سمندر کے پانی میں یا جانوروں کےپیٹ میں، یہ سب اس کے لئے قبر کے درجہ میں ہیں اور یہی برزخی زندگی کہلاتی ہے، اسی عالم برزخ میں روحِ انسانی اپنے بدن کی طرف متوجہ ہوتی ہے؛ تاکہ وہ منکر نکیر کے سوالات کا جواب دے، اورقبر کی راحت وعذاب کو محسوس کرسکے؛
برزخ کے معنی رکاوٹ اور آڑکے آتے ہیں، یہ دنیا اور آخرت کے درمیان ایک مرحلہ ہے ، عالم برزخ کا کچھ تعلق دنیا کے ساتھ ہوتا ہے اور کچھ آخرت کے ساتھ ہوتاہے۔ دنیا کے ساتھ تعلق اس طرح ہے کہ اس کے عزیز و اقارب کےصدقہ و خیرات اور ذکر و اذکار سے میت کو ثواب پہنچتا ہے اور راحت و آرام ملتا ہے۔ اورآخرت کے ساتھ تعلق اس طرح ہے کہ جو عذاب یا آرام برزخ میں شروع ہوتا ہے۔ وہ آخرت میں ملنے والے عذاب یا آرام کا ہی حصہ ہوتا ہے۔
"وقال کعب: أرواح الموٴمنین في علیین في السماء السابعة وأرواح الکفار في سجین في الأرض السابعة تحت جند إبلیس". (کتاب الروح، المسئلة الخامسة عشرة، این مستقر الأرواح ما بین الموت إلی یوم القیامة(
حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِO لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ كَلَّا إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَائِلُهَا وَمِن وَرَائِهِم بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَO
(سورۃ المومنون، 23 : 98 - 100، النَّارُ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا غُدُوًّا وَعَشِيًّا. (سورۃ غافر، 40 : 46 )
۔ واختلف فیہ أنہ بالروح أو بالبدن أو بھما وھو الأصح منھما إلا أنا نومن بصحتہ ولا نشتغل بکیفیتہ۔ (شرح الفقہ الأکبر: ۱۲۴، شرح الصدور للسیوطی ۲۴۷بیروت)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: حتی الامکان جماعت سے نماز پڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے، تاہم اگر واقعی عذر ہو، جیسا کہ سوال میں مذکور ہے تو ترک جماعت پر انشاء اللہ مواخذہ نہ ہوگا۔(۱)
(۱) عن ابن عباس -رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہما- قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من سمع المنادي فلم یمنعہ من اتباعہ عذر، قالوا: وما العذر؟ قال: خوف أو مرض،… لم تقبل الصلاۃ التي صلی۔ (أخرجہ أبوداؤد، في سننہ، ’’کتاب الصلاۃ، باب في التشدید في ترک الجماعۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۵۱)
قید لکونہا سنۃ مؤکدۃ أو واجبۃ فبالحرج یرتفع الإثم ویرخص في ترکہا الخ ونقل عن الحلبي: أن الوجوب عند عدم الحرج وفي تتبعہا في الأماکن القاصیۃ حرج لایخفی۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ‘‘: ج۲، ص: ۲۹۱، زکریا)
فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص391
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: بے شک ایسا واقعہ پیش آیا تھا کہ آں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سونے کی بنا پر قضا ہوگئی تھی؛ اس لیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بشر ہیں اور مخلوق ہیں خالق نہیں ہیں اور نیند نہ آنا خدا ہی کی صفت ہے {لا تأخذہ سنۃ ولا نوم}(۱) پس مذکورہ واقعہ سے ذرہ برابر شان نبوت پر حرف نہیں آتا؛ کیوں کہ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ اللہ کوئی سستی یا غفلت یا بے پرواہی نہیں کی تھی۔ واقعہ یہ پیش آیا کہ آں حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرات صحابہؓ کے ہمراہ سفر میں تھے اخیر رات میں ایک منزل پر قیام فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرات صحابہ ؓسے فرمایا کہ ہم کو بیدار کرنے کی ذمہ داری کون لیتا ہے؟ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں لیتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو بیدار کرنے کا ذمہ دار بنا کر تھوڑی دیر آرام کی غرض سے لیٹ گئے، حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے بیدار رہنے کی کوشش کی، مگر ان کی بھی آنکھ لگ گئی اور نتیجۃً سب کی نماز قضا ہو گئی، اس واقعہ میں بہت سی حکمتیں اور مصلحتیں تھیں۔ قضاء نماز کی ادائیگی کا مسئلہ امت کے لیے اور اس کے ادا کرنے کا طریقہ اور اس کا عملی نمونہ امت کے سامنے پیش کرنا تھا، چناں چہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جماعت کے ساتھ نماز قضا فرمائی اور حضرات صحابہ رضی اللہ عنہم کو تسلی دیتے ہوئے فرمایا: ’’یاأیہا الناس إن اللّٰہ قبض أرواحنا، ولو شاء لردہا إلینا في حین غیر ہذا‘‘ اور فرمایا(۱) کہ جب کسی کی نماز چھوٹ جائے تو سوکر اٹھتے ہی اور یاد آتے ہی فوراً نماز ادا کرے۔
(۱) سورۃ البقرہ: ۲۵۵۔
(۱) أخرجہ المالک، في الموطأ ’’کتاب الصلاۃ، باب النوم عن الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۴، رقم: ۲۶۔
وعن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ، … قال من نسي الصلوٰۃ فلیصلہا إذا ذکرہا فإن اللّٰہ تعالیٰ قال: أقم الصلوٰۃ لذکري، رواہ مسلم۔ (أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ: قضاء الصلوٰۃ الفائتۃ واستحباب تعجیل قضائہا‘‘: ج ۱، ص: ۲۳۸، رقم: ۶۸۰)
فتاوى دار العلوم وقف ج 4 ص: 36
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: اگر مسجد کی اذان کی آواز وہاں تک نہیں پہنچتی تو بہتر ہے کہ اذان دی جائے۔(۱)
(۱)ویکرہ أداء المکتوبۃ بالجماعۃ في المسجد بغیر أذان وإقامۃ۔ کذا في فتاوی قاضي خان، ولا یکرہ ترکہما لمن یصلی في المصر إذا وجد في المحلۃ، ولا فرق بین الواحد والجماعۃ۔ ہکذا في التبیین، والأفضل أن یصلی بالأذان والإقامۃ، کذا في التمرتاشي، وإذا لم یؤذن في تلک المحلۃ یکرہ لہ ترکہما، ولو ترک الأذان وحدہ لا یکرہ، کذا في المحیط، ولو ترک الإقامۃ یکرہ۔ کذا في التمرتاشي۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ:’’کتاب الصلاۃ، الباب الثاني في الأذان‘‘: الفصل الأول في صفتہ وأحوال المؤذن: ج ۱، ص: ۱۱۱)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص175
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں نماز کی نیت کرکے زبان سے ’’اللّٰہ أکبر‘‘ پڑھتے ہوئے کانوں تک ہاتھ اٹھائے اس طرح کہ انگوٹے کانوں کی لو سے مل جائیں یا برابر ہوجائیں پھر ہاتھ باندھ لے۔(۲)
(۲) (وکیفیتہا) إذا أراد الدخول في الصلاۃ کبر ورفع یدیہ حذاء أذنیہ حتی یحاذي بإبہامیہ شحمتي أذنیہ وبرؤس الأصابع فروع أذنیہ، کذا في التبیین، ولا یطأطیٔ رأسہ عند التکبیر، کذا في الخلاصۃ، قال الفقیہ أبوجعفر: یستقبل ببطون کفیہ القبلۃ وینشر أصابعہ ویرفعہما فإذا استقرتا في موضع محاذاۃ الإبہامین شحمتي الأذنین یکبر، قال شمس الأئمۃ السرخسي، علیہ عامۃ المشایخ، کذا في المحیط، والرفع قبل التکبیر ہو الأصح، ہکذا في الہدایۃ وہکذا تکبیرات القنوت وصلاۃ العیدین ولا یرفعہا في تکبیرۃ سواہا۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع في صفۃ الصلاۃ، الفصل الثالث في سنن الصلاۃ وأدابہا‘‘: ج۱، ص: ۱۳۰)
والأصح أنہ یرفع یدیہ أولا ثم یکبر لأن فعلہ نفي الکبریاء عن غیر اللّٰہ والنفي مقدم علی الإثبات۔ (ویرفع یدیہ حتی یحاذي بإبہامیہ شحمتي أذنیہ) وعند الشافي رحمہ اللّٰہ: یرفع إلی منکبیہ، وعلی ہذا تکبیرۃ القنوت والأعیاد والجنازۃ، لہ حدیث أبي حمید الساعدي رضي اللّٰہ عنہ قال کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا کبر رفع یدیہ إلی منکبیہ، ولنا روایۃ وائل بن حجر والبراء وأنس رضي اللّٰہ عنہم، أن النبي علی الصلاۃ والسلام کان إذا کبر رفع یدیہ حذاء۔ (ابن الہمام، فتح القدیر، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۲۸۵،۲۸۶)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص298
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق: نمازوں میں جو جماعت کے ساتھ ادا کی جائیں ان میں افضل یہ ہے کہ نماز کے بعد دعا بالسر کی جائے(۱) دعاء بالجہر نہ کی جائے اور کبھی اتفاق سے ایسا ہو بھی جائے تو ممانعت نہیں ہے جائز ہے؛ البتہ دعاء بالجہر کو لازم کرلینا بدعت ہے جو قابل ترک ہے اور اس سے مسبوقین کی نماز میں خلل پیدا ہوگا۔
عیدین کی نماز کے بعد دعاء سے فراغت کرلی جائے کہ بعد نماز ہی آں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے دعاء منقول ہے اور بعد خطبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اور صحابۂ کرامؓ سے دعاء منقول نہیں ہے۔(۱) لہٰذا ایسا کرنا احداث فی الدین اور بدعت ہوگا جس سے پرہیز کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔(۲)
واختار مشایخنا بما وراء النہر الإخفاء في دعاء القنوت في حق الإمام والقوم جمیعا لقولہ تعالی {ادعوا ربکم تضرعا وخفیۃ} (الأعراف: ۵۵)، وقول النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم خیر الدعاء الخفي۔ (الکاساني، بدائع الصنائع، ’’کتاب الصلاۃ، فصل صلاۃ العیدین‘‘: ج ۱، ص: ۲۷۴؛و ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلاۃ: باب الوتر والنوافل‘‘: ج ۲، ص: ۴۶)
(۱) عن أبي أمامۃ قال: قیل یارسول اللّٰہ أي الدعاء أسمع قال جوف اللیل ودبر الصلوات المکتوبۃ، رواہ الترمذي۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب الصلاۃ: باب التحریض علی قیام اللیل، الفصل الثاني‘‘: ص: ۸۹، رقم:۹۶۸)
عن معاذ بن جبل، رضي اللّٰہ عنہ قال: لقیتُ النبيّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، فقال لي: یا معاذ، إني أحبک، فلا تدع أن تقول في دبر کل صلاۃ: اللّٰہم أعني علی ذکرک وشکرک وحسن عبادتک۔(ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح، ’’کتاب الصلاۃ: باب الدعاء في التشہد‘‘: ج ۳، ص: ۲۸، رقم: ۹۴۹)
(۲) من أحدث في أمرنا ہذا مالیس منہ فہو رد۔ (أخرجہ مسلم في صحیحہ، ’’کتاب الأقضیۃ: باب نقض الأحکام الباطلۃ‘‘: ج ۲، ص: ۷۷، رقم: ۱۷۱۸)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص442
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں دو رکعت پر سلام پھیردے یا چار رکعت مختصر قرات پڑھ کر سنت پوری کرے دونوں صورتیں جائز ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ دو رکعت پر سلام پھیرے؛ البتہ اگر تیسری رکعت شروع کردی ہو تو چار رکعت اختصار کے ساتھ پوری کرلے۔(۱)
(۱) قال في البحر: وما في الفتح: من أنہ لو خرج وہو في السنۃ یقطع علی رأس رکعتین ضعیف، وعزاہ قاضي خان إلی النوادر قلت: وقدمنا في باب إدراک الفریضۃ ترجیح مافي الفتح أیضا، وأن ہذا کلہ حیث لم یقم إلی الثالثۃ، وإلا فإن قیدہا بسجدۃ أثم وإلا فقیل: یتم، وقیل: یقعد ویسلم۔ (الحصکفي، رد المحتار مع الدر المختار، کتاب الصلاۃ، باب الجمعۃ، ج ۳، ص: ۳۵)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص363
تجارت و ملازمت
Ref. No. 1699/45-2224
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ۔ صورت مذکورہ میں ادھار مال لینے والے پر لازم ہے کہ وہ فورا اپنے قرض کی ادائیگی کرکے اپنے ذمہ کو فارغ کرلے۔اگر دوسرے کا حق اداکرنے سے قبل موت آگئی تو آخرت میں مؤاخذہ ہوگا، دنیوی عدالت کے حکم کے باوجود ادائیگی میں جلدی کرے، اور عدالت کی طرف سے مقررہ رقم سے زائد ادائیگی کی صورت میں زید مذکورہ رقم اس شخص کو واپس کردے، اس کے لئے یہ زائد رقم لینا درست نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نماز / جمعہ و عیدین
Ref. No. 41/871
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ (1) نماز درست ہوجائے گی۔ (2) نماز درست نہیں، اگر اس طرح نماز پڑھ لی تو اعادہ واجب ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند