Frequently Asked Questions
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: مخنث یعنی ہیجڑے کی اذان واقامت مکروہ ہے اور لوٹانا بہتر ہے لازم نہیں ہے۔
’’یکرہ أذان جنب (الخ) وخنثی وفاسق۔ فیعاد أذان الکل ندباً‘‘(۱)
(۱) ابن عابدین،رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الأذان، مطلب في المؤذن إذا کان غیر محتسب في أذانہ‘‘: ج۲ ، ص: ۶۰۔
(ویکرہ أذان جنب وإقامتہ وإقامۃ محدث لا أذانہ) علی المذہب(و) أذان (امرأۃ) وخنثی۔ (أیضًا)
(وأما) الذي یرجع إلی صفات المؤذن فأنواع أیضا: (منہا) أن یکون رجلا۔ (الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلاۃ، سنن الأذان وصفات المؤذن‘‘: ج ۱، ص: ۳۷۳)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص176
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب و باللّٰہ التوفیق: نیت کا تعلق دل سے ہے اور اگر دل میں نماز کی نیت کرلی تو نماز صحیح اور درست ہوجائے گی؛ البتہ زبان سے الفاظ بھی کہہ لے تو بہتر ہے۔ امام صاحب کی نیت یہ ہونی چاہئے، مثلاً: آج کی فجر کی دو رکعت فرض اپنی اور اپنے مقتدیوں کی طرف سے اداء کرنے کی نیت کرتا ہوں اور اس کے بعد نماز شروع کردے۔(۱)
(۱) النیۃ ہي في اللغۃ مطلق القصد وفي الشریعۃ قصد کون الفعل لما شرع لہ والعبادات إنما شرعت لنیل رضاء اللّٰہ تعالیٰ ولا یکون ذلک إلا بإخلاصہا لہ فالنیۃ في العبادات قصد کون الفعل للّٰہ تعالیٰ لیس غیر۔ (إبراہیم الحلبي، حلبي کبیري، ’’کتاب الصلاۃ: الشرط السادس النیۃ‘‘: ص: ۲۱۶، دار الکتاب دیوبند)
وتشترط النیۃ وہي الإرادۃ الجازمۃ لتتمیز العبادۃ عن العادۃ ویتحقق الإخلاص فیہا للّٰہ سبحانہ وتعالیٰ۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ: باب شروط الصلوٰۃ‘‘: ص: ۲۱۵، شیخ الہند دیوبند)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص301
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق: امام کے سلام پھیرنے پر ہی اقتداء ختم ہو جاتی ہے اور اب سب کو اپنی اپنی دعا کرنی ہوتی ہے جہاں ایسا ہوتا ہے وہاں لوگ خود دعا نہیں کرتے ہیں؛ بلکہ امام کے انتظار میں رہتے ہیں جب امام دعاء کے لیے ہاتھ اٹھاتا ہے تو مقتدی حضرات کو اطلاع دینے کے لیے مؤذن بلند آواز سے آمین کہتا ہے اس پر سب مقتدی دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور امام کے دعا ختم کرنے پر مقتدی حضرات کو اطلاع دینے کے لیے مؤذن لا الہ الا اللہ کہتا ہے بظاہر اس سے دعا کا التزام لازم آتا ہے جو مناسب نہیں ہے۔(۱)
(۱) البدعۃ أصلہا: ماأحدث علی غیر مثال سابق۔ (ابن حجر العسقلاني، فتح الباري، ’’کتاب الصلاۃ، باب فضل من قام رمضان‘‘: ج ۴، ص: ۲۵۳)
عن عائشۃ قالت قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم من أحدث في أمرنا ہذا مالیس منہ فہو رد، متفق علیہ۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب الإیمان: الفصل الأول: باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ‘‘: ج ۱، ص: ۲۷، رقم: ۱۴۰، یاسر ندیم دیوبند)
عن أبي ہریرۃ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال إذا أمن القارئ فأمنوا فإن الملائکۃ تؤمن فمن وافق تأمینہ تأمین الملائکۃ غفرلہ ما تقدم من ذنبہ۔ (أخرجہ البخاري في صحیحہ،’’کتاب الدعوات: باب التأمین‘‘: ج۲، ص: ۹۴۷،رقم: ۶۴۰۲)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص444
متفرقات
Ref. No. 1829
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دنیا وآخرت کی تمام منزلوں میں کام آنے والے اعمال کی رہنمائی کے لئے قرآن کریم اور حدیث پاک کو مضبوطی سے تھامئے، ان کو پڑھئے، سمجھئے اور ان کے مطابق زندگی گزارئے۔ اسی کے ساتھ اس موضوع سے متعلق دیگر اردو کتابوں کا پڑھنا بھی مفید ہوگا۔ ذیل میں چند کتابوں کے نام درج کئے جاتے ہیں، حسب سہولت ان کا مطالعہ کیجئے۔ (1) مرنے کے بعد کیا ہوگا؟:مؤلفہ مولانامحمد عاشق الہی بلندشہری۔ (2) جنت کا آسان راستہ: مؤلفہ مولانا محمد رفیع عثمانی صاحب (3) قبر کی پہلی رات: مؤلفہ صوفی محمداسماعیل صاحب (4) عقائد اسلام: مولانا ادریس کاندھلوی۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
آداب و اخلاق
Ref. No. 856 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم- پینٹ، شرٹ پہننی جائز ہے، خیال رہے کہ بہت ٹائٹ نہ پہنی جائے کہ ستر کی ساخت واضح ہو یا سجدہ وغیرہ میں پریشانی ہو۔ ٹائی عیسائیوں کا مذہبی شعار رہا ہے اور آج کل فیشن بھی ہے، اگر شعار ہونے کی وجہ سے استعمال کیا جائے تو ناجائز ہے اور اگرصرف بطور فیشن ہو تو اس کی گنجائش ہے۔ واللہ تعالی اعلم
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 39/1097
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جائز ہے ۔ تاہم ادب یہ ہے کہ قرآن کی تلاوت اطمینان کے ساتھ بیٹھ کر سنی جائے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Islamic Creed (Aqaaid)
Ref. No. 41/890
In the name of Allah the most Gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows:
The punishment and bliss of the grave is a fact. This fact is well-grounded in Islam through multiple evidences.
The Prophet of Allah (saws) said in a long hadith: . . . . . When the believing worshipper is buried, the grave says to him: "Welcome, make yourself comfortable. Indeed, to me, you are the most beloved of those who walked upon me. Since you have been entrusted to me and delivered to me today, you shall see what I have arranged for you." It will then widen for him so that his sight extends, and the door to Paradise is opened for him. And when the wicked worshipper or the disbeliever is buried, the grave says to him: "You are not welcome, do not get comfortable. Indeed, to me, you are the most hated of those who walked upon me. Since you have been entrusted to me and delivered to me today, you shall see what I have arranged for you.'" He said: 'It will begin closing in on him (squeezing him) until his ribs are crushing each other.'" He said: "The Messenger of Allah (saws) clasped some of his fingers between others and said: 'Seventy giant serpents will constrict him, if even one of them were to hiss on the earth, nothing upon it would grow as long as it remained. They will chew on him and bite him until he is brought to the Reckoning.'" He said: " The Messenger of Allah (saws) said: 'The grave is but a garden from the gardens of Paradise, or a pit from the pits of the Fire.'" (Jami al Tirmizi Vol. 4, Hadith No. 2460)
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
طلاق و تفریق
Ref. No. 934/41-76
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ عدت کے زمانے میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، (درمختار) صورت مسئولہ میں ایک طلاق بائن کے بعد عدت کے زمانہ میں بیوی سے کہا کہ : میں نے تجھے تین طلاق دی' تو اب اس کی بیوی پر فقہ حنفی کے مطابق تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی ہیں۔ دوبارہ نکاح کی گنجائش نہیں رہی۔ فان طلقھا فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرۃ (الآیۃ)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نماز / جمعہ و عیدین
Ref. No. 1035/41-197
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جن لوگوں کی نماز عید امام کے پیچھے فاسد ہوگئی ان کو کسی دوسری جگہ جہاں عید کی نماز نہ ہوئی ہو وہاں عید کی نماز اداکرنی چاہئے ۔ اگر چار یا اس سے زائد افراد کی نماز فاسد ہوئی ہے اور وقت باقی ہے تو جماعت کر لیں۔ لیکن اگر جماعت کی شرائط نہ پائی جائیں اور کسی دوسری جگہ نماز عید کی بھی گنجائش نہ ہوتو چاشت کی نیت سے چار رکعت ادا کرلے تاکہ کچھ ثواب حاصل ہوجائے۔ عید کی نماز تو نہ تنہا ادا کیجاسکتی ہے اور نہ ہی اس کی قضا ذمہ میں لازم ہوتی ہے ، اس لئے ایسے لوگوں کے لئے اب صرف توبہ واستغفار ہے۔
وان فسدت بخروج الوقت او فاتت عن وقتھا مع الامام سقطت ولایقضیھا عندنا (بدائع)۔ ولکنہ یصلی اربعا مثل صلوۃ الضحی ان شائ، لانھا اذا فاتت لایمکن تدارکھا بالقضائ لفقد الشرائط، فلو صلی مثل صلوۃ الضحی لینال الثواب کان حسنا لکن لا یجب لفقد دلیل الوجوب (بدائع مکتبہ نعیمیہ دیوبند ۱/۶۲۴)
نوٹ:۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
کھیل کود اور تفریح
Ref. No. 1245/42-569
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ گوگل پے کے ذریعہ ٹرانزیکشن کرنے پر کچھ ٹکٹ ملتے ہیں، جب وہ ٹکٹ 30 ہوجاتے ہیں تو گوگل پے بطور انعام کے کچھ رقم آپ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیتا ہے، اس انعامی رقم کے حاصل کرنے اور استعمال کرنے میں کوئ حرج نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند