Frequently Asked Questions
بدعات و منکرات
الجواب وباللّٰہ التوفیق:کسی بھی جماعت کے چند افراد نئے اور غیر تربیت یافتہ ہوتے ہیں؛ لیکن وہ افراد جماعت کا مدار نہیں ہوتے، مدار جماعت کا اس کے اصول وضوابط اور اس کے ذمہ دار و قائدین ہوتے ہیں جماعت کو جب پرکھا جائے، تو اس کے اصول سے پرکھا جائے یا اس کے بانیان وذمہ داران سے بالکل اس طرح سے کہ چند مسلمان کوئی برا کام کر رہے ہوں، تو یہ فیصلہ ہرگز درست نہیں کہ اسلام برا مذہب ہے، (عیاذا باللہ) اسلام کا مدار، تو اس کے اصول ہیں۔ اسی طرح تبلیغی جماعت ہے کہ اس کے اصول، ذمہ دار اور اس کے قائدین مدار ہیں، اگر چند غیر تربیت یافتہ لوگ کچھ غلطی کر جائیں، تو اس کی وجہ سے جماعت پر کوئی حکم درست نہیں؛ حتی الامکان تربیت واصلاح کی کوشش کی جائے، تبلیغی نصاب فضائل پر مشتمل ہے، لوگ اس کو پڑھ لیتے ہیں صحیح ہے، مگر اس میں شدت درست نہیں؛ لیکن اگر ایک وقت مسجد میں یہ کتاب پڑھتے ہوں، تو دوسرے وقت دوسرے لوگ یا وہی لوگ دوسری کتاب پڑھ لیں، اس سے کون منع کرتا ہے؛ بہر کیف تنقید کے لئے بہت سی چیزیں مل سکتی ہیں؛ لیکن اپنے ذہن کو تعمیری بناکر رکھنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحیح وسیدھی راہ دکھائے۔(۱)
(۱) {کُنْتُمْ خَیْرَ أُمَّۃٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَتُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِط} (سورۃ آل عمران: ۱۱۰)
{أُدْعُ إِلٰی سَبِیْلِ رَبِّکَ بِالْحِکْمَۃِ وَالْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ وَجَادِلْھُمْ بِالَّتِيْ ھِيَ أَحْسَنُط} (سورۃ النحل: ۱۲۵)
عن عبد اللّٰہ بن عمرو رضي اللّٰہ عنہ: أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم، قال: (بلغوا عني ولو آیۃ۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الأنبیاء علیہم السلام: باب ما ذکر عن بني إسرائیل‘‘: ج ۱، ص: ۴۹۰، رقم: ۳۴۶۱)
{ٰٓیأَیُّھَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَآ أُنْزِلَ إِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَط} (سورۃ المائدۃ: ۶۷)
--------------
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص340
بدعات و منکرات
الجواب وباللّٰہ التوفیق:اپنی اپنی ہمت کے مطابق اسلام کی تبلیغ کرنا امر ضروری ہے ’’بلّغوا عني ولوآیۃ‘‘ (الحدیث) رہا تبلیغی جماعت کا معاملہ تو انہوں نے تبلیغ کے کام کو انجام دینے کے لئے کچھ اصول مقرر کئے ہیں اور اسی طرح ہر جماعت اپنا اپنا طریقہ کا ر مقرر کرتی ہے۔ اس طریقہ کار کو فرض وواجب نہیں کہا جاتا ہے؛ بس اگر اس میں غیر شرعی امور کا ارتکاب نہ ہو، تو وہ طریقہ کار مباح اور جائز ہوتا ہے۔ رہی اس طریقہ کار کی افادیت تو اس پر ہم سے زیادہ روشنی آپ کو مرکز تبلیغ دہلی بنگلہ والی مسجد سے مل سکتی ہے، جماعت والوں کا حسب ضرورت مسجد میں سونا درست ہے۔(۱)
۱) عن عبد اللّٰہ بن عمرو رضي اللّٰہ عنہ: أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم، قال: (بلغوا عني ولو آیۃ۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الأنبیاء علیہم السلام: باب ما ذکر عن بني إسرائیل‘‘: ج ۱، ص: ۴۹۰، رقم: ۳۴۶۱)
وإذا أراد أن یفعل ذلک ینبغي أن ینوي الاعتکاف فیدخل فیہ ویذکر اللّٰہ تعالیٰ بقدر ما نوی أو یصلي ثم یفعل ما شاء، کذا في السراجیہ۔ ولا بأس للغریب ولصاحب الدار أن ینام في المسجد في الصحیح من المذہب۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الکراہیۃ: الباب الخامس: في آداب المسجد والقبلۃ‘‘: ج ۵، ص: ۳۷۱)وإذا أراد ذلک ینبغي أن ینوي الاعتکاف، فیدخل ویذکر اللّٰہ تعالی بقدر ما نوی، أو یصلي ثم یفعل ما شاء۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب ما یفسد وما یکرہ فیہا، مطلب: في أفضل المساجد‘‘: ج ۲، ص: ۴۳۱)
----------------
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص342
بدعات و منکرات
Ref. No. 38 / 1128
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کس نے کس کو ہرایا اس کا علم ہم کو نہیں ، البتہ موقع بموقع علماء دیوبند نے تحریرا وتقریرا ً تمام فرق باطلہ کا رد کیا ہے اور ان شاء اللہ کرتے رہیں گے۔ کتابوں کی عبارتوں سے دوسرے حضرات نے گستاخی کا مفہوم نکالا ہے جبکہ صاحب کتاب کا منشاء ہرگز گستاخی اور بے ادبی نہیں ہے۔ عبارات اکابر پر تفصیلی کتابیں موجود ہیں جن میں ان عبارتوں کا صحیح مفہوم واضح انداز میں بیان کردیا گیا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
بدعات و منکرات
Ref. No. 39 / 973
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس کی گنجائش ہے، اورمؤثر حقیقی اللہ تعالی کو ہی سمجھنا لازم ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
بدعات و منکرات
الجواب وباللّٰہ التوفیق:حسب ضرورت دیگر دینی کتب تعلیم کے لئے پڑھ کر سنانا بلاشبہ درست ہے کسی ایک ہی کتاب پر اصرار کرنا درست نہیں ہے، علم حاصل کرنے کا جو مناسب طریقہ ہو اختیار کیا جانا چاہئے۔(۱)
(۱) عن أبي سعید رضي اللّٰہ عنہ، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: یقول الرب عز وجل: من شغلہ القرآن عن ذکري و مسألتي أعطیتہ أفضل ما أعطی السائلین، وفضل کلام اللّٰہ علی سائر الکلام کفضل اللّٰہ علی خلقہ۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب فضائل القرآن، باب‘‘: ج ۲، ص: ۱۱۷، رقم: ۲۹۲۶)
عن أبي ذر رضي اللّٰہ عنہ، قال: قال لي رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یا أبا ذر، لأن تغدو فتعلم آیۃ من کتاب اللّٰہ، خیرٌ لک من أن تصلی مائۃ رکعۃ ولأن تغدو فتعلم باباً من العلم، عمل بہ أو لم یعمل، خیرٌ لک من أن تصلی ألف رکعۃ۔ (أخرجہ ابن ماجہ، في سننہ، ’’المقدمۃ، باب فضل من تعلم القرآن وعملہ‘‘: ج ۱، ص: ۷۹، رقم: ۲۱۹)
----------------
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص343
بدعات و منکرات
الجواب وباللّٰہ التوفیق:دین کا سیکھنا فرض عین ہے، (۱)خواہ مدرسہ کے ذریعہ ہو یا خانقاہ کے ذریعہ یا جماعت کے ذریعہ؛ البتہ تبلیغ فرض کفایہ ہے جو عالم دین نے تبلیغ کو فرض کہا اس کی مراد یہی ہوگی کہ دین کا سیکھنا فرض ہے، جہاں تک ان کے دلائل ہیں، ان سے تبلیغ کی فرضیت ضرور ثابت ہوتی ہے، لیکن اس کا فرض عین ہونا نہیں ثابت ہوتا ہے، (۲) تبلیغ یعنی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر یہ فرض کفایہ ہے اور اس کے لیے کوئی خاص طریقہ متعین نہیں ہے؛ بلکہ جس طرح بھی یہ کام انجام دیا جائے درست ہے؛ اس لیے سوشل میڈیا کے ذریعہ یا واٹس ایپ وغیرہ کے ذریعہ بھی کوئی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دے، یہ جائز ہے؛ اس لیے کہ مقصد لوگوں کو بھلی بات بتانا اور برائی سے روکنا ہے۔
’’قال العلامہ الآلوسی في ہذہ الآیۃ ولتکن منکم أمۃ یدعون إلی الخیر ویأمرون المعروف وینہون عن المنکر؛ إن العلماء اتفقوا علی أن الأمر بالمعروف والنہي عن المنکر من فروض الکفایۃ۔(۱) وأعلم أن تعلم العلم یکون فرض عین وہو بقدر ما یحتاج إلیہ وفرض کفایۃ و ہو ما زاد علیہ لنفع غیرہ(۲) قال العلامي في فصولہ: من فرائض الإسلام تعلمہ ما یحتاج إلیہ العبد في إقامۃ دینہ وإخلاص عملہ للّٰہ تعالی ومعاشرۃ عبادہ وفرض علی کل مکلف ومکلفۃ بعد تعلمہ علم الدین والہدایۃ تعلم علم الوضوء والغسل والصلاۃ والصوم، وعلم الزکاۃ لمن لہ نصاب، والحج لمن وجب علیہ‘‘۔(۳)
(۱) عن أنس بن مالک رضي اللّٰہ عنہ، قال: قال رسول اللّٰہ علیہ وسلم: طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم۔ (أخرجہ ابن ماجہ، في سننہ، ’’المقدمۃ، باب فضل العلماء والحث‘‘: ج ۱، ص: ۲۰، رقم: ۲۲۴)
(۲) {کُنْتُمْ خَیْرَ أُمَّۃٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَتُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِط} (سورۃ آل عمران: ۱۱۰)
(۱) علامہ آلوسي، روح المعاني: ج ۴، ص: ۲۱۔
(۲) ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’مقدمہ‘‘: ج ۱، ص: ۱۲۵)
(۳) ’’أیضاً‘‘۔
----------
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص344
بدعات و منکرات
Ref. No. 1816/43-0000
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔
میت کے لیے ایصال ثواب کا ثبوت احادیث اور سلف کے تعامل سے ثابت ہے اور جس طرح مالی عبادت کا ثواب میت کو پہنچتاہے اسی طرح بدنی عبادت کا ثواب بھی میت کو پہنچتاہے ۔علامہ شامی نے اسے اہل السنت والجماعت کا مسلک قرار دیا ہے ۔
من دخل المقابر فقرأ سورة يس خفف الله عنهم يومئذ، وكان له بعدد من فيها حسنات بحر. وفي شرح اللباب ويقرأ من القرآن ما تيسر له من الفاتحة وأول البقرة إلى المفلحون وآية الكرسي - وآمن الرسول - وسورة يس وتبارك الملك وسورة التكاثر والإخلاص اثني عشر مرة أو إحدى عشر أو سبعا أو ثلاثا، ثم يقول: اللهم أوصل ثواب ما قرأناه إلى فلان أو إليهم. اهـ. مطلب في القراءة للميت وإهداء ثوابها له [تنبيه]صرح علماؤنا في باب الحج عن الغير بأن للإنسان أن يجعل ثواب عمله لغيره صلاة أو صوما أو صدقة أو غيرها كذا في الهداية، بل في زكاة التتارخانية عن المحيط: الأفضل لمن يتصدق نفلا أن ينوي لجميع المؤمنين والمؤمنات لأنها تصل إليهم ولا ينقص من أجره شي(رد المحتار،مطلب فی زیارۃ القبور ،2/243)۔
قرآن کریم کے ذریعہ میت کو ثواب پہنچانا بھی درست ہے او راس سے میت کو فائدہ پہنچتاہے اور یہ عمل بھی حدیث اور سلف کے تعا مل سے ثابت ہے۔
أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ويس قلب القرآن لا يقرؤها رجل يريد الله والدار الآخرة إلا غفر له، اقرءوها على موتاكم(السنن الکبری للنسائی،حدیث نمبر:10847) وعن مجالد، عن الشعبي " كانت الأنصار إذا حضروا قرؤوا عند الميت البقرة ". مجالد ضعيف.(خلاصۃ الاحکام،باب مایقولہ من مات لہ میت ،حدیث نمبر:3279 )ملا علی قاری مرقات میں لکھتے ہیں : وأن المسلمين ما زالوا في كل مصر وعصر يجتمعون ويقرءون لموتاهم من غير نكير، فكان ذلك إجماعا، ذكر ذلك كله الحافظ شمس الدين بن عبد الواحد المقدسي الحنبلي في جزء ألفه في المسألة، ثم قال السيوطي: وأما القراءة على القبر فجاز بمشروعيتها أصحابنا وغيرهم.(مرقات المفاتیح،باب دفن المیت ، 3/1229)۔
تاہم یہاں چند باتیں پیش نظر رکھنی ضروری ہے ، اُسی عمل کا ثواب میت کو پہنچتاہے جو عمل انسان خالص اللہ کی رضا کے لیے کرے اوراس کا ثواب میت کو بخش دے ، جو عمل خالص رضائے ا لہی کے لیے نہ ہو اس کاثواب خود کرنے والے کونہیں ملتا تو دوسروں کو اس کا کیا فائدہ ملے گااسی وجہ سے حضرات علماء نے مروجہ قرآن خوانی پر سخت نکیر کی ہے اس لیے کہ اس میں بہت سے مفاسد جمع ہوجاتے ہیں ۔پڑھنےوالا اس نیت سے پڑھتاہے کہ اس پر کچھ ملے گا اور پڑھانے والوں کے بھی ذہن میں رہتا ہے کہ مدارس کے طلبہ کو بلایا تو اس کو کچھ ہدیہ کے نام پہ دینا ہوگا یا کھانا کھلانا ہوگا ظاہر ہے کہ اس عمل میں جانین سے اخلاص کا تحقق نہیں ہوتا۔اس لیے قرآن خوانی کی مروجہ صورت جس میں جس میں پڑھنے والوں کے لیے کھانے پینے کا نظم ہو یا شرطیہ یا بلاشرط کے بچوں کو کچھ دینے کا رواج ہو یا مدرسہ کے لیے رسید کٹانے کو ضروری قرار دیا جائے یہ سب ناجائز ہے ۔
قال تاج الشريعة في شرح الهداية: إن القرآن بالأجرة لا يستحق الثواب لا للميت ولا للقارئ. وقال العيني في شرح الهداية: ويمنع القارئ للدنيا، والآخذ والمعطي آثمان. فالحاصل أن ما شاع في زماننا من قراءة الأجزاء بالأجرة لا يجوز؛ لأن فيه الأمر بالقراءة وإعطاء الثواب للآمر والقراءة لأجل المال؛ فإذا لم يكن للقارئ ثواب لعدم النية الصحيحة فأين يصل الثواب إلى المستأجر ولولا الأجرة ما قرأ أحد لأحد في هذا الزمان بل جعلوا القرآن العظيم مكسبا ووسيلة إلى جمع الدنيا - إنا لله وإنا إليه راجعون - اهـ.(شامی ، مطلب فی الاستئجار علی المعاصی٦/٥٦)۔
مدرسہ کے بچوں کو جمع کرنے اور گھر بلانے میں تو اور بھی مفاسد ہیں بسااوقات ان کی تعلیم و تربیت کا نقصان ہوتا ہے بچوں کے ماں باپ اعزہ کی تکلیف کا موجب ہے بہت سے لوگ بھی بچوں کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتے بعض لوگ حقارت کی بھی نظروں سے دیکھتے ہیں اس لئے مدرسہ کے ذمہ داران کو بچوں کے بھیجنے سے صاف معذرت کردینا چاہئے۔
اگر لوگ مدارس سے قرآن خوانی کے لیے رابطہ کریں تو اس کی منا سب صورت یہ ہےکہ ان کو بچوں کی تعلیم کو تربیت کا حوالہ دے کر منع کردیا جائے اور یہ کہا جائے کہ مدرسہ میں بچے ہر وقت قرآن پڑھتے ہیں آپ کسی وقت تشریف لے آئیں بچوں نے جو قرآن پڑھا ہے اس میں ایصال ثواب کی نیت کرکے مرحوم کےلیے دعا کردی جائے گی یا مرحوم کا نام لے لیا جائے اور حفظ کی درسگاہ میں سبق کے اختتام کے وقت مرحوم کے لیے دعا کرادیا جائے تو یہ بہتر متبادل ہوسکتاہے ا س کے علاوہ ان کو انفرادی طورپر قرآن پڑھنے اور میت کو اس کا ثواب پہنچانے کی ترغیب کی جائے ۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
بدعات و منکرات
Ref. No. 2604/45-4121
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مساجد عبادت اور ذکراللہ کے لئے خاص ہیں ، مسجد میں ایسا کوئی عمل جس سے عبادت و ذکراللہ میں خلل ہو اور نمازیوں کو دشواری ہو، جائز نہیں ہے۔ خیال رہے کہ مسافر اور معتکف کے علاوہ افراد کے لیے مسجد میں کھانا، پینا اور سونا مکروہ ہے؛ اس لئے کھانے وغیرہ کا نظم مساجد کی حدودسے باہر ہونا چاہئے، یا پھر مسجد شرعی کے باہری حصہ میں نظم ہو تو نمازوں کے اوقات کا خیال رکھ کر اس کی ترتیب بنائی جائے۔
’’ وأكل، ونوم إلا لمعتكف وغريب. (قوله: وأكل ونوم إلخ) وإذا أراد ذلك ينبغي أن ينوي الاعتكاف، فيدخل ويذكر الله تعالى بقدر ما نوى، أو يصلي ثم يفعل ما شاء، فتاوى هندية.‘‘ (الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) 1/ 661)
’’ويكره النوم والأكل فيه لغير المعتكف، وإذا أراد أن يفعل ذلك ينبغي أن ينوي الاعتكاف فيدخل فيه ويذكر الله تعالى بقدر ما نوى أو يصلي ثم يفعل ما شاء، كذا في السراجية (الفتاوى الهندية 5/ 321)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
بدعات و منکرات
الجواب وباللّٰہ التوفیق:تقریر کے معنی کسی بات کو بیان کرنا ہے اور وعظ نصیحت آمیز باتوں کا بیان کرنا ہے مگر عرف عام میں دونوں کے ایک ہی معنی ہوتے ہیں کہ دین کی بات کا بیان کرنا۔ جو حضرات اتنی صلاحیت رکھتے ہوں کہ دین کی بات کو صحیح صحیح طریقہ پر بیان کردیں تو ان کا وعظ کہنا جائز ہے اگر ایسی صلاحیت اس میں نہیں ہے تو اس کا وعظ کہنا جائز نہیں ہے۔(۱)
(۱) وعن عبد اللّٰہ بن عمرو رضي اللّٰہ عنہما، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إن اللّٰہ لا یقبض العلم انتزاعاً ینتزعہ من العباد ولکن یقبض العلم بقبض العلماء حتی إذا لم یبق عالماً اتخذ الناس رؤوساً جہالا فسئلوا فأفتوا بغیر علم فضلوا وأضلوا، متفق علیہ۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب العلم: الفصل الأول‘‘: ج ۱، ص: ۳۳، رقم: ۲۰۶)
وعن الأعمش قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: آفۃ العلم النسیان وإضاعتہ أن تحدث بہ غیر أہلہ، رواہ الدارمي مرسلاً۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب العلم: الفصل الثالث‘‘: ج ۱، ص: ۳۷، رقم: ۲۶۵)
وعن ابن سیرین قال: إن ہذا العلم دین فانظروا عمن تأخذون دینکم، رواہ مسلم، المراد الأخذ من العدول والثقات۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب العلم: الفصل الثالث‘‘: ج ۱، ص: ۳۱۴، رقم: ۲۷۳)
--------
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص345
بدعات و منکرات
Ref. No. 922/41-49
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ شب براءت معافی اور عبادت کی رات ہے، اس لئے اگر کوئی اپنی غلطی کی معافی مانگ کر اللہ سے بھی معافی مانگے تو یہ نیک عمل ہے۔ بندہ سے معافی مانگنا خواہ براہِ راست ہو یا موبائل کے واسطہ سے ہو، درست ہے، تاہم محض رسم کے طور پر اپنے اور پرائے ہر کسی کو میسیج بھیج دینا یہ ایک لغو اور لایعنی عمل ہے، جس سے احتراز ضروری ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند