حدیث و سنت

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مذکورہ الفاظ کے ساتھ کوئی حدیث نہیں ملی؛ لیکن قرآن کریم اور احادیث سے اس مفہوم کی تائید ہوتی ہے کہ شادی کرنے سے اللہ تعالیٰ فقر وفاقہ دور فرماتے ہیں اور ما تحتوں پر خرچ کرنے سے برکات ہوتی ہیں۔ (۱)

(۱) {وَأَنْکِحُوا الْأَیَامٰی مِنْکُمْ وَالصّٰلِحِیْنَ مِنْ عِبَادِکُمْ وَإِمَآئِکُمْ ط إِنْ یَّکُوْنُوْا فُقَرَآئَ یُغْنِھِمُ اللّٰہُ مِنْ فَضْلِہٖ ط وَاللّٰہُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌہ۳۲} (سورۃ النور: ۳۲)
ثلاثۃ حق علی اللّٰہ عونہم المجاہد في سبیل اللّٰہ والمکاتب الذي یرید الأداء والناکح الذي یرید العفاف۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الجہاد، باب الجہاد والناکح‘‘: ج ۱، ص: ۲۹۵، رقم: ۱۶۵۵)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص119

حدیث و سنت

الجواب وبا اللّٰہ التوفیق:ڈاڑھی ایک مشت سے کم کرنا یا بالکل منڈانا، موجب فسق وگناہِ کبیرہ ہے(۱)؛ لیکن مذکورہ فی السوال باتیں حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں نہیں ہیں، وعظ ونصیحت کے وقت انتہائی احتیاط لازم ہے جو حدیث نہ ہو، اس کو حدیث کہہ کر بیان کرنا شرعاً درست نہیں۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے: ’’من تعمد علی کذباً فلیتبؤ مقعدہ من النار‘‘(۲)

(۱) أما الأخذ منہا وہي دون ذلک کما یفعلہ بعض المغاربۃ ومخنثۃ الرجال فلم یبحہ أحد، وأخذ کلہا فعل یہود الہند ومجوس الأعاجم۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصوم: باب ما یفسد الصوم ومالا یفسدہ‘‘: ج ۲، ص: ۲۱۸)
(۲) أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الإیمان: إثم من کذب علي النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم‘‘: ج ۱، ص: ۲۱، رقم: ۱۰۸۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص120

حدیث و سنت

الجواب وباللّٰہ التوفیق:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اتبعوا السواد الأعظم فإنہ من شذ شذ في النار‘‘(۱) سواد اعظم کی پیروی کرو کیونکہ جو اس سے الگ ہوا وہ جہنم میں گیا، سواد اعظم سے مراد بڑی جماعت، حق پر چلنے والی جماعت ہے۔ اس کا مصداق اہل سنت والجماعت ہے۔ اور اہل سنت والجماعت سے مراد وہ حضرات ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے طریقے پر چلتے ہیں۔
’’أہل السنۃ والجماعۃ ہم الفرقۃ الناجیۃ والطائفۃ المنصورۃ أخبر النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم عنہم بأنہم یسیرون علی طریقتہ وأصحابہ الکرام دون انحراف؛ فہم أہل الإسلام المتبعون للکتاب والسنۃ المجانبون لطرق أہل الضلال‘‘(۲)
’’عن أنس بن مالک رضي اللّٰہ عنہ یقول: سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: یقول: إن أمتي لا تجمع علی ضلالۃ فإذا رأیتم اختلافاً فعلیکم بالسواد الأعظم‘‘۔(۳)
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’میری امت گمراہی پر کبھی جمع نہ ہوگی؛ لہٰذا جب تم اختلاف دیکھو سواد اعظم (بڑی جماعت) کو لازم پکڑو‘‘۔

(۱) ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب الإیمان: باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ‘‘: ج ۱، ص: ۳۸۳، رقم: ۱۷۴۔
(۲) الندوۃ العالمیۃ للشباب الإسلامي، الموسوعۃ المیسرۃ: ج ۱، ص: ۳۶۔
(۳) أخرجہ ابن ماجۃ، في سننہ، ’’أبواب الفتن، باب السواد الأعظم‘‘: ج ۲، ص: ۲۸۳، رقم: ۳۹۵۰۔


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص121

حدیث و سنت
الجواب وباللّٰہ التوفیق:حضرت نوح علیہ السلام کے تین لڑکے تھے حام، سام، یافث۔ حام کی اولاد افریقی ممالک کے لوگ اور بعض نے ہندوستان کے باشندے مراد لئے ہیں اور سام کی اولاد اہل عرب، روم اور فارس کے لوگ ہیں اور یافث کی اولاد میں یاجوج ماجوج اور ترک، منگول وغیرہ ہیں۔ (۱) (۱) مفتي محمد شفیع العثمانيؒ، معارف القرآن: ج ۷، ص: ۴۴۴۔ فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص218

حدیث و سنت

الجواب وباللّٰہ التوفیق:’’قال ابن حجر في فتح الباري: السکینۃ في أہل الغنم أي الوقار أو الرحمۃ أو الطمأنیۃ مأخوذ من سکون القلب وتطلق السکینۃ، أیضاً: بإزا معان غیر ما ذکر منہا الملائکۃ‘‘(۱)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سکینہ سے مراد طمانیت ہے اور وہ چیز ہے جس سے سکون و صفائی قلب حاصل ہو اور ظلمت نفسانیہ دور ہو اور جو باعث حصول رحمت ہو اگر حضور قلب سے نمازیں ادا کی جائیں تو اس زمانہ میں بھی یہ چیز حاصل ہوسکتی ہے۔

(۱) ابن حجر العسقلاني، فتح الباري شرح صحیح البخاري، ’’مقدمہ: فصل: س، ک: ج ۱، ص: ۱۶۹۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص122

حدیث و سنت
الجواب وباللّٰہ التوفیق:مسلم شریف کی صحیح روایت ہے کہ سورج طلوع ہونے والے دنوں میں سب سے بہتر دن جمعہ کا ہے، اسی دن حضرت آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی دن جنت میں داخل ہوئے اور اسی دن جنت سے نکالے گئے اور اسی دن قیامت آئے گی۔(۲) اور ایک قول کے مطابق حضرت آدم علیہ السلام کی وفات بھی جمعہ کے دن ہوئی تھی ۔(۱) (۲)جلال الدین السیوطي، الدر المنثور: ج ۲، ص: ۱۱۱۔ فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص218

حدیث و سنت

Ref. No. 40/799

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  فقہاء کرام بہت سی احادیث کو بالمعنی روایت کرتے ہیں اور ان کے پیش نظر تنقیح و استخراج مسائل ہے۔ ان کا یہ وظیفہ یعنی بیان مسئلہ اول درجہ میں اور بیان احادیث دوسرے درجہ میں ہے جبکہ محدثین کا مطمح نظر اول درجہ میں بیان حدیث من و عن اور بیان مسئلہ ثانوی درجہ میں ہوتا  ہے؟ اسی تناظر میں بعض احادیث کو محدثین لم اجدہ وغیرہ فرماتے ہیں حالیکہ  وہ معنوی اعتبار سے ثابت ہوتی ہیں۔  دیگر توجیہات بھی شراح ہدایہ نے لکھی ہیں رجوع کرلیا جائے۔  

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

حدیث و سنت
الجواب وباللّٰہ التوفیق:پیدائش آدم علیہ السلام سے دو ہزار سال پہلے سے دنیا میں جنات آباد تھے، جب انہوں نے قتل وغارت گری شروع کردی تو اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کا ایک لشکر بھیجا جنہوں نے جنات کو بھگاکر پہاڑوں، سمندروں، جز یروں اور ویران علاقوں میں پہونچا دیا۔(۲) (۲)جلال الدین السیوطي، الدر المنثور: ج ۲، ص: ۱۱۱۔ فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص220

حدیث و سنت
الجواب وباللّٰہ التوفیق:عصاء موسیٰ کی خصوصیات حسب ذیل لکھی جاتی ہیں، جو جلالین شریف میں ہیں: (۱) جب حضرت موسیٰ علیہ السلام سفر میں ہوتے تو یہ لاٹھی آپ سے باتیں کرتی تھی اور چلتی تھی۔ (۲) جب آپ کو بھوک ستاتی اور کوئی چیز کھانے کو نہ ملتی تھی عصاء کو تو زمین پر مارتے تو زمین سے ایک دن کا کھانا نکل جاتا تھا، آپ اس کو نوش فرمالیتے تھے۔ (۳) جب پیاس لگتی تو آپ اس عصاء کو زمین میں گاڑ دیتے وہاں سے پانی ابلتا تھا، جب اٹھا لیتے، تو خشک ہوجاتا تھا۔ (۴) جب پھل کھانے کی خواہش ہوتی، تو آپ عصاء کو زمین پر گاڑ دیتے تو یہ درخت بن جاتا پتے آجاتے اور پھل آجاتے۔ (۵) کنویں سے پانی نکالنے کی ضرورت پیش آتی، تو کنویں کی گہرائی کے مطابق اس عصاء کی لمبائی ہوجاتی اور اس میں دو شاخیں تھیں جو ڈول کا کام دیتیں جو پانی بھر لاتی تھیں۔ (۶) رات کے وقت اس میں روشنی پیدا ہو جاتی۔ (۷) جب کوئی دشمن سامنے آتا تو یہ عصا اس سے خود بخود لڑ کر اس پر غالب آجاتا۔ (۱) (۱) جلال الدین السیوطي، تفسیر جلالین: ج ۱، ص: ۴۰۷۔ فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص221

حدیث و سنت
الجواب وباللّٰہ التوفیق:کتب تفاسیر وشرح احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی زبان سریانی تھی۔(۱) (۱) ابن کثیر، البدایۃ والنہایۃ: ج ۲، ص: ۱۵۲۔ فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص222