Frequently Asked Questions
نکاح و شادی
Ref. No. 1561/43-1080
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔زنا ایک گناہ کبیرہ ہے، اس پر سچی توبہ اور استغفار لازم ہے۔ اگر لڑکا و لڑکی سے ایسی غلطی ہوگئی اور جب حمل ظاہر ہوا تو دونوں کا نکاح کردیا گیاتو یہ اچھا کام ہوا۔چونکہ یہ حمل اسی کا ہے، اس سے غلطی پر پردہ بھی پڑ جائے گا اور بچہ کو اس کا باپ بھی مل جائے گا۔ اس لئے اگر نکاح کے چھ ماہ بعد بچہ پیدا ہوگا تو اس کانسب اس لڑکے سے ثابت ہوجائے گا، اور وہ اسی کا لڑکا قرار پائے گا۔ اور اگر چھ ماہ سے کم میں بچہ پیدا ہوگیا اور شوہر اس کے اپنے نسب سے ہونے کا اقرار کرتاہے تو بھی اس کا نسب اس سے ثابت مانا جائے گا، اور اگر انکار کرتاہے تو وہ لڑکا ولد الزنا ٹھہرے گا۔ نکاح ہوجانے کے بعد لڑکا لڑکی آپس میں مل سکتے ہیں، وضع حمل تک انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ اگر اس لڑکی کا نکاح کسی دوسرے لڑکے سے ہو تو نکاح تو درست ہوجائے گا لیکن اس کے لئے وضع حمل تک صحبت کرنا حلال نہیں ہوگا۔
"لو نكحها الزاني حل له وطؤها اتفاقاً، والولد له ولزمه النفقة (قوله: والولد له) أي إن جاءت بعد النكاح لستة أشهر، مختارات النوازل، فلو لأقل من ستة أشهر من وقت النكاح لايثبت النسب، ولايرث منه إلا أن يقول: هذا الولد مني، ولايقول: من الزنى، خانية. والظاهر أن هذا من حيث القضاء، أما من حيث الديانة فلايجوز له أن يدعيه؛ لأن الشرع قطع نسبه منه، فلايحل له استلحاقه به، ولذا لو صرح بأنه من الزنى لايثبت قضاءً أيضاً، وإنما يثبت لو لم يصرح؛ لاحتمال كونه بعقد سابق أو بشبهة حملاً لحال المسلم على الصلاح، وكذا ثبوته مطلقاً إذا جاءت به لستة أشهر من النكاح؛ لاحتمال علوقه بعد العقد، وأن ما قبل العقد كان انتفاخاً لا حملاً، ويحتاط في إثبات النسب ما أمكن" (الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 49) "لاتجب العدة علی الزانیة". (الفتاوی الهندية، 526) "وإن حرم وطؤها و دواعیه حتی تضع ... لو نکح الزاني حل له وطؤها اتفاقاً" (شامی 4/141)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نکاح و شادی
Ref. No. 1637/43-1215
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذاق مذاق میں نکاح کرنا الگ چیز ہے، اور نکاح کی حکایت اور نقل ایک الگ امر ہے۔ اگر مذاق میں نکاح کیا اور شرائط نکاح موجود ہوں تو اس سے نکاح منعقد ہوجاتاہے، البتہ اگر کسی نکاح کی حکایت بیانی کی جائے جیسا کہ ڈراموں میں ہوتاہے تو اس سے نکاح منعقد نہیں ہوگا۔ ڈراموں میں پہلے کہانی لکھی جاتی ہے اور اداکارواداکارہ اسی کہانی کو عملی شکل میں پیش کرتے ہیں۔ ان کا مقصد مذاق میں نکاح کرنا یا حقیقت میں نکاح کرنا نہیں ہوتاہے بلکہ محض حکایت مقصود ہوتی ہے، اور زبان سے ان الفاظ کو لکھی ہوئی ایک تحریر کے طور پر پڑھاجاتاہے۔ جیسے ہم اگر کہیں پڑھیں"میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیا" تو اس سے ایک مخصوص تحریر کو پڑھنا مقصود ہے نہ کہ طلاق دینا۔الغرض ڈرامہ میں جو بطور تمثیل نکاح و طلاق ہوتاہے اس کا حقیقت نکاح و طلاق سے کوئی تعلق نہیں ۔ تاہم احتیاط بہرصورت لازم ہے۔
"وفي الذخيرة: قال واحد من أهل المجلس للمطربة: "اين بيت بگو كه من بتودادم كه تو جان مني"، فقالت المطربة: ذلك، فقال الرجل: "من پزيرفتم"، إذا قالت على وجه الحكاية فقيل: لاينعقد النكاح، لأنها إذا قالت على وجه الحكاية لاتكون قاصدةً للإيجاب". (فتاوی تاتارخانیہ، کتاب النکاح (4/7،ط: مکتبہ فاروقیہ)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نکاح و شادی
Ref. No. 999 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مہر فاطمی پانچ سو درہم ہےیعنی ڈیڑھ کلو تیس گرام نو سو ملی گرام چاندی ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نکاح و شادی
Ref. No. 1001 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ذات برادری اور خاندان کا لحاظ اس لئے کیا جاتا ہے کہ میاں بیوی کےآپسی رہن سہن اور مزاج میں یکسانیت ہو تاکہ دونوں ایک خوشگوار زندگی گزارسکیں۔ ذات برادری میں تقسیم ،تفاخر اور دوسرے کو نیچا سمجھنے کے لئے نہیں بلکہ تعارف کے لئے ہے کہ اگر ایک نام کے دوشخص ہیں تو خاندان کے فرق سے امتیاز ہوجائے؛ والدین کو جوڑا تلاش کرتے وقت دینداری کا خیال کرنا چاہئے نہ کہ محض ذات پات کا۔ اسلئے اگر لڑکے یا لڑکی کا باپ دوسری برادری میں شادی کرادے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ دینداری چھوڑ کر ذات پات میں لگ جانا مزاج شریعت کے خلاف ہے، اور محض جاہلانہ باتیں ہیں۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے، يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ۔ (الحجرات13)۔ اے لوگو ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے اور تم کو مختلف قومیں اور مختلف خاندان بنایا تاکہ ایک دوسرے کو شناخت کرسکو، اللہ کے نزدیک تم سب میں بڑا شریف وہی ہے جوسب سے زیادہ پرہیزگار ہو، اللہ تعالی خوب جاننے والا پورا خبردار ہے۔حدیث شریف میں ہے : تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لِأَرْبَعٍ : لِمَالِهَا ، وَلِحَسَبِهَا ، وَلِجَمَالِهَا ، وَلِدِينِهَا ، فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ (متفق علیہ) ۔ عورت سے چار وجہوں سے نکاح کیا جاتا ہے: مال، حسب نسب، حسن و جمال، یا دین کی وجہ سے۔ تم دیندار عورت کا انتخاب کرو۔(بخاری) اسی طرح نبی ﷺ نے نیک عورت کو دنیا کی سب سےبہتر متاع قرار دیا ہے۔(مسلم) ۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نکاح و شادی
Ref. No. 1563/43-1082
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔چچا کی دوسری بیوی اس بھتیجے کے لئےغیرمحرم ہے، اس لئے چچا کے انتقال کے بعد عدت گزارکر بھتیجے کا اس سے نکاح ہوسکتاہے۔ سوتیلا باپ حقیقی باپ کے حکم میں نہیں آئے گا۔
وَلَا تَنكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُم مِّنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ ۚ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَمَقْتًا} [4-22] (تفسير البغوي "معالم التنزيل)":
"أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَهْلٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ السِّجْزِيُّ أَنَا الْإِمَامُ أَبُو سُلَيْمَانَ الْخَطَّابِيُّ أَنَا أَحْمَدُ بْنُ هِشَامٍ الْحَضْرَمِيُّ أَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: مَرَّ بِي خَالِي وَمَعَهُ لِوَاءٌ فَقُلْتُ: أَيْنَ تَذْهَبُ؟ قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةَ أَبِيهِ آتِيهِ برأسه"..
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نکاح و شادی
Ref. No. 1733/43-1445
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ لڑکی نے جب کہ وہ عاقلہ بالغہ ہے لڑکے کوخود کے ساتھ نکاح کرنے کا وکیل بنادیا تو اب لڑکے کا دوگواہوں کی موجودگی میں اس نکاح کو قبول کرنا درست ہوگیا اور نکاح صحیح ہوگیا اور دونوں میاں بیوی بن گئے۔ اب دوبارہ نکاح کی ضرورت نہیں ہے۔
كما للوكيل) الذي وكلته أن يزوجها على نفسه فإن له (ذلك) فيكون أصيلًا من جانب وكيلًا من آخر." (شامی، 3/ 98ط:سعيد
(فنفذ نكاح حرة مكلفة بلا) رضا (ولي) والأصل أن كل من تصرف في ماله تصرف في نفسه وما لا فلا". (شامی،3/55 کتاب النکاح ، باب الولی، ط: سعید)
"الحرة البالغة العاقلة إذا زوجت نفسها من رجل أو وكلت رجلاً بالتزويج فتزوجها أو زوجها فضولي فأجازت جاز في قول أبي حنيفة وزفر وأبي يوسف الأول سواء زوجت نفسها من كفء أو غير كفء بمهر وافر أو قاصر غير أنها إذا زوجت نفسها من غير كفء فللأولياء حق الاعتراض". (بدائع الصنائع، 2/ 247،کتاب النکاح، فصل ولایۃ الندب والاستحباب فی النکاح، ط: سعید)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نکاح و شادی
Ref. No. 2812/45-4403
In the name of Allah the most Gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows:
The wife can ask her husband for divorce in return for payment. If he is somehow not ready to accept Khula or utter divorce, one should approach a nearby Shariah Darul-Qaza.
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
نکاح و شادی
Ref. No. 1108/42-350
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ استخارہ کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ عشاء کی نماز سے فراغت کے بعد جب سونے کا ارادہ ہو تو وضو کرکے دو رکعت نفل استخارہ کی نیت سے پڑھیں، اور نماز کے بعد دعاء کریں کہ یا اللہ یہ معاملہ ہے ، اس میں جو خیر ہو میرے دل میں ڈال دیجئے۔ یادرکھیں استخارہ کی نماز کے بعد ذکر ودعاء کرتے ہوئے سوجائیں ، دنیوی باتیں نہ کریں۔ *استخارہ خود ہی کرنا چاہئے ، دوسروں سے نہیں کرانا چاہئے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نکاح و شادی
Ref. No. 1006/41-257
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ الفاظ طلاق کی دو قسمیں ہیں، صریح اور کنائی۔ صریح وہ الفاظ ہیں جو طلاق کے لئے استعمال ہوتے ہیں، جیسے طلاق۔ اور کنائی وہ لفظ ہے جس میں طلاق اور طلاق کے علاوہ دوسرے معنی کا بھی احتمال ہوتا ہے، مثلا چلی جاؤ، اس میں طلاق کا بھی معنی ہے کہ چلی جاؤ میں نے طلاق دیدی یا چلی جاؤ جو کرنا ہے کرو؛ یہ طلاق کے علاوہ معنی ہے۔ کنائی طلاق میں اگر طلاق کی نیت کرلے تو ایک طلاق بائن واقع ہوجاتی ہے۔ جو لوگ نکاح کرتے ہیں ان کو نکاح کے ساتھ طلاق کے اصول کا بھی علم ہونا چاہئے، اگر طلاق دینے کے بعد وہ خلاف شرع بیوی کے ساتھ رہتے ہیں تو وہ گنہگار ہوں گے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نکاح و شادی
Ref. No. 1349/42-731
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔شادی کی تاریخ کی تعیین کے لئے لال خط بھیجنا محض ایک رسم ہے ، اسلام رسموں کو مٹانے کے لئے آیاہے، نہ کہ رواج دینے کے لئے۔ اس لئے لال خط بھیجنا اور یہ خط لکھنے و پڑھنے کے نام پر لوگوں کا جمع ہونا جائز نہیں ہے۔ اسی طرح اس موقع پر اجرت لینے سے احتراز ضروری ہے۔تاہم بطور ہدیہ ہو تو اس کا لینا درست ہے۔ مگر اس طرح کی مجلسیں باعث گناہ ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند