Frequently Asked Questions
تجارت و ملازمت
Ref. No. 2020/44-1973
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ انجینئر کو پانچ فی صد رقم غالبا کمیشن کے طور پر دی جاتی ہے، اگر یہ انجینئر سرکاری ملازم نہیں ہے، بلکہ محض ایک درمیانی واسطہ ہے تو کمیشن لینا جائز ہے بشرطیکہ پہلے سے معاملہ طے ہو۔ اور اگر انجینئر کو سرکار سے تنخواہ ملتی ہے تو پھر اس کا اپنی مفوضہ ذمہ داری کی انجام دہی پر کمیشن لینا رشوت ہوگا اور حرام ہوگا۔
ولايجوز أخذ المال ليفعل الواجب (شامی كتاب القضاء، مطلب في الكلام على الرشوة والهدية، ج: 5، صفحہ: 362، ط: سعید)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
تجارت و ملازمت
Ref. No. 1625/43-1206
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر ایک بھائی وسعت والا ہے اور خود سے خوش دلی کے ساتھ سب کا بل ادا کردے تو اس میں کوئی گناہ کی بات نہیں ہے۔ لیکن دوسرے بھائیوں کا رویہ اس تعلق سے افسوس ناک ہے کہ وہ بجلی استعمال کررہے ہیں اور بل دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ اس قدر بے غیرتی لائق ملامت ہے۔ اگرتمام بھائی بل میں شریک نہیں ہوتے ہیں تو آپ بجلی محکمہ میں درخواست دے کرموجودہ کنکشن کٹوادیں اور نیا کنکشن اپنے نام سے لے لیں یا کسی وکیل سے اس سلسلہ میں بات کریں جو بھی صورت آسان ہو اور بلاکسی نزاع کے حل ہوسکتی ہو اس کو اختیار کریں۔
عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:صل من قطعك، وأعط من حرمك، واعف عمن ظلمك (شعب الایمان، صلۃ الارحام 10/335) عن أبي حرة الرقاشي عن عمه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ألا تظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه» . رواه البيهقي في شعب الإيمان والدارقطني في المجتبى (مشکاۃ المصابیح، الفصل الثانی 2/889)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
تجارت و ملازمت
Ref. No. 2022/44-1975
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آن لائن خریدوفروخت شرعی حدود میں رہ کر جائز ہے۔ پلیٹ فارم کوئی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ البتہ جو ناجائز امور ہیں ان سے بچنا ہر حال میں لازم ہے۔ اور فروخت کرنے کی صورت کیا ہے اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال کرلیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
تجارت و ملازمت
Ref. No. 1080/41-252
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم :۔ بکر کے واش روم میں لیکیج ہے تو بکر کو چاہئے کہ اپنا واش روم ٹھیک کرائے ۔ زید کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم اگر دونوں باہمی مشورہ اور صلح کے ساتھ کچھ طے کرلیں تو زیادہ بہتر ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
تجارت و ملازمت
Ref. No. 984/41-144
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ شخص اگر قرآن کریم حفظ پڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، قرآن کریم اچھی طرح پڑھنا جانتا ہے تو حفظ پڑھانے کے لئے اس کا تقرر درست ہے۔ حفظ پڑھانے کے لئے خود حافظ ہونا ضروری نہیں ہے، ہاں اگر خود بھی حافظ ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ باقی تین سال میں حفظ مکمل کرلینے کا وعدہ ہے تو محنت کرنی چاہئے، لیکن اگر حفظ مکمل نہ کرسکے تو بھی اس کا عہدہ پر بحال رہنا اور تنخواہ لینا جائز ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
تجارت و ملازمت
Ref. No. 2391/44-3625
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سودی قرض لینا جائز نہیں ہے، سودی لین دین پر بڑی سخت وعید آئی ہے، البتہ اس سے حلال کاروبار کرکے کمایا ہوا نفع حرام نہیں ہے، بلکہ حلال ہے، تاہم سودی قرض لینے کی وجہ سے جو گناہ ہوا اس سے توبہ استغفار کرنا ضروری ہے ۔
"(قوله: اكتسب حراما إلخ) توضيح المسألة ما في التتارخانية حيث قال: رجل اكتسب مالًا من حرام ثم اشترى فهذا على خمسة أوجه: أما إن دفع تلك الدراهم إلى البائع أولا ثم اشترى منه بها أو اشترى قبل الدفع بها ودفعها، أو اشترى قبل الدفع بها ودفع غيرها، أو اشترى مطلقا ودفع تلك الدراهم، أو اشترى بدراهم أخر ودفع تلك الدراهم. قال أبو نصر: يطيب له ولا يجب عليه أن يتصدق إلا في الوجه الأول، وإليه ذهب الفقيه أبو الليث، لكن هذا خلاف ظاهر الرواية فإنه نص في الجامع الصغير: إذا غصب ألفا فاشترى بها جارية وباعها بألفين تصدق بالربح. وقال الكرخي: في الوجه الأول والثاني لا يطيب، وفي الثلاث الأخيرة يطيب، وقال أبو بكر: لا يطيب في الكل، لكن الفتوى الآن على قول الكرخي دفعا للحرج عن الناس اهـ. وفي الولوالجية: وقال بعضهم: لا يطيب في الوجوه كلها وهو المختار، ولكن الفتوى اليوم على قول الكرخي دفعا للحرج لكثرة الحرام اهـ وعلى هذا مشى المصنف في كتاب الغصب تبعا للدرر وغيرها." (فتاوی شامی، كتاب البيوع، باب المتفرقات من ابوابها، مطلب إذا اكتسب حراما ثم اشترى فهو على خمسة أوجه، ٥ / ٢٣٥، ط: دار الفكر)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
تجارت و ملازمت
Ref. No. 891 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مکان کسی غیر مسلم کو کرایہ پررہائش کے لئے دینا درست ہے۔ چونکہ آپ نے مکان اصالۃً رہائش کےلئے دیا ہے، نہ کہ پوجاپاٹ کےلئے؛ اس لئے اس طرح کرایہ پر دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔تاہم احیتاط اولی اور اقرب الی التقوی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
تجارت و ملازمت
Ref. No. 2730/45-4259
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مذکورہ میں مسلمان قصائی کا اجرت پر ایسا عمل کرنا اگرچہ جائز اور درست ہے تاہم اس سے پرہیز کرنا بہتر ہے، اور جو اجرت لی ہے وہ حلال ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
تجارت و ملازمت
Ref. No. 911/14-23B
In the name of Allah the most Gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows:
You are already receiving money from government for your work. So, the commission you are taking is a bribe which is extremely prohibited in Islam. It is Haram and a major sin. A Muslim must abstain from taking or receiving bribe.
One who took a bribe while being on job must seek repentance from Allah give back rights to those they belong or give it to the poor without the intention of reward.
The Almighty Allah (saws) has cursed the bribe-giver and taker. (Tirmizi) There is another Hadith which states that the bribe-giver and taker both will go to Hell (Jahannam). May Allah save us all from it. Aameen
ولاتاکلوا اموالکم بینکم بالباطل وتدلوا بھا الی الحکام لتاکلوا فریقا من اموال الناس بالاثم وانتم تعلمون (البقرۃ 188)
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom waqf Deoband
تجارت و ملازمت
Ref. No. 37/1087
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:مکمل پردہ کے ساتھ جس میں مردوں کے ساتھ اختلاط نہ ہو، راستہ بھی مامون ہو نیز مسافت شرعی سے کم ہو تو اس طرح کی نوکری و تجارت کی گنجائش ہوسکتی ہے۔ تاہم عورتوں کا اس فتنہ کے دور میں گھر سے باہر نکلنا بہت سارے مفاسد کا پیش خیمہ ہے۔ اور ایسے حالات میں حدیث میں عورتوں کو اپنے گھروں میں ہی رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند