Islamic Creed (Aqaaid)

Ref. No. 1172 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔درود شریف پڑھتے وقت یہ خیال کیا جائے کہ ملائکہ کے ذریعہ یہ خدمت اقدس میں پیش کیا جائے گا۔ کسی کو ذہن میں تصور کرنا اور چیزہے اور  اس  کو اپنے قریب خارج میں موجود سمجھنا اور ہے۔ یا رسول اللہ کہتے وقت یہ تصور ہرگز نہ کیا جائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خارج میں جسد اطہر کے ساتھ حاضروناظر ہیں۔علماء کرام نے لکھا ہے کہ روضہ اقدس پر حاضری کا موقع نصیب ہو تو یا رسول اللہ کہنا درست ہے، دوسرے مقامات پر درود ابراہیمی پڑھنا چاہئے۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 38 / 1042

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم:  علاقہ کے معتبر علماء سے معائنہ کرالیں، وہ جو فیصلہ کریں اس پر عمل کریں۔واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

نکاح و شادی

Ref. No. 39 / 

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ولیمہ مسنون ہے ، حسب گنجائش اس میں مختلف ڈش کےانتظام کی  گنجائش ہے۔  گنجائش نہ ہو اور قرض وغیرہ  لیکرمحض نام ونمود کے لئے ایسا کرنا جائزنہیں ۔  ضرورت سے زیادہ خرچ کرنا یا برے کاموں میں خرچ کرنا دونوں ممنوع ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ذبیحہ / قربانی و عقیقہ

Ref. No. 39/1146

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  درست  ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ربوٰ وسود/انشورنس

Ref. No. 40/

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔اس کی گنجائش ہے

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

نکاح و شادی

Ref. No. 41/919

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔سنان کا یہ عمل انتہائی شرم ناک ہے لیکن اس کے اس عمل کی وجہ سے حرمت مصاہرت کا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا اس لیے کہ حرمت مصاہرت کی وجہ سے واطی کے لیے موطوہ کے اصول و فروع اور موطوہء کا لیے واطی کے اصول و فروع حرام ہوتے ہیں جب کہ یہ حرمت یہاں پہلے سے موجود ہے ۔ سانان کے اس عمل سے اس کے ماں باپ کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گأ اور نہ ہی دونوں کی اولاد پر اس کا اثر ہوگا لایحل للرجل ان یتزوج بامۃ ولاجداتہ الخ ہدایہ ج2ص307۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Islamic Creed (Aqaaid)

Ref. No. 1011/41-176

In the name of Allah the most Gracious the most merciful

The answer to your question is as follows:

Prawn is Halal or Haram? It depends on whether the prawn lies under the category of fish or not. Some Islamic scholars – linguists say it is a kind of fish, thus it is Halal. Other scholars – zoologists regard it a kind of crab other than fish, and hence it is Haram. However, prawn being a fish is preferable. (Imdadul Fatawa 4/103, Fiqhi Maqalat 3/217)

And Allah knows best

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 949/41-93

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  امام کے ساتھ بھول کر سلام پھیر دیا تو اب  آخر میں سجدہ سہو کرنا ہوگا۔

ولو سلم المسبوق مع الإمام ينظر إن كان ذاكرا لما عليه من القضاء فسدت صلاته وإن كان ساهيا لما عليه من القضاء لا تفسد صلاته؛ لأنه سلام الساهي فلا يخرجه عن حرمة الصلاة. كذا في شرح الطحاوي في باب سجود السهو. (الفتاوی الھندیۃ 1/98)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

متفرقات

Ref. No. 1156/42-395

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  یہ کھیل جوا اور قمار پر مشتمل ہے، کہ پیسے سب ٹیموں نے ادا کئے مگر ہارنے والی ٹیموں کو کچھ نہیں ملا اور ان کا پیسہ جیتنے والوں کو دیدیا گیا ۔  اس لئے یہ شرطیہ  کھیل  درست نہیں ہے۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 1390/42-821

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ امام کے سلام پھیرنے کے بعد امام ومقتدی سب کی نماز پوری ہو جاتی ہے۔ نماز کے بعد دعا مانگنا حدیث سے ثابت ہیں اور قبولیت دعا کے مواقع میں سے ہے۔ یہ دعا جہری بھی ہوسکتی ہے اور سری بھی، انفرادی بھی اور بوقت ضرورت اجتماعی بھی۔ البتہ سرا اور انفرادی طور پر دعا مانگنا افضل ہے۔ جماعت کے بعد دعا مانگنے یا نہ مانگنے کے سلسلے میں امام و مقتدی آزاد ہیں۔ دعا نہ کرنے پر امام یا مقتدیوں پر اعتراض کرنا غلط ہے۔ اسی طرح دعا شروع کرنے یا نہ کرنے میں امام کی اقتداء کا التزام خلاف سنت ہے۔ اگر لوگ اس کو ضروری سمجھیں تو امام کا دعا کی ابتداء میں الحمد للہ یا آخر میں یا ارحم الراحمین کہنے کا اہتمام قابل ترک ہے۔ ائمہ حضرات کی ذمہ داری ہے کہ عوام الناس کو صحیح مسئلہ  سے آگاہ کرتے رہا کریں۔   

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند